اترکنڑا ضلع کے محروس 18ماہی گیروں کی رہائی کے لئے بین الاقوامی دباؤ کی کوششیں جاری : خاندان والوں نے  کی    وزیر خارجہ ششما سوراج سے اپیل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th October 2018, 9:00 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:12/اکتوبر(ایس اؤ نیوز) ڈھائی مہینے پہلے سرحد پار کے  الزام میں گرفتار ہوئے 18ماہی گیروں کی رہائی کے لئے محکمہ خارجہ فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ لےکر ماہی گیروں کے خاندان والوں نے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کی توسط سے وزیر خارجہ ششما سوراج کے نام اپیل سونپی۔

اترکنڑا ضلع کے 18ماہی گیر وں کی حراست اور جہاز میں نظر بندی کی خبر اخباروں کی زینت بنتے ہی محروسین میں سے ایک بھٹکل جامعہ آباد کے مکین عثمان اسحق بومبائیکر نے واٹس اپ کے ذریعے وڈیو روانہ کرتے ہوئے رہائی کے لئے تعاون مانگاہے۔ عثمان کےمطابق ’’گزشتہ 15-20برسوں سے ہم لوگ ماہی گیر پیشہ سے وابستہ ہیں، معمول کے طورپر 21جولائی کو دبئی کی بندرگاہ سے مچھلی شکار کے لئے سمندر میں لوٹے، 27جولائی کو ہمیں ایران کی سرحد  پار کئے جانےکے الزام میں ایران کی بحریہ نے گرفتار کرلیا، اس دن سے آ ج تک ہم لوگ ایران بحریہ کی تحویل میں ہیں۔ اس واقعہ کے قریب 15دنوں بعد ایران کی بحریہ نے دبئی سے ماہی گیر کے لئے سمندر میں اتری اور ایک بوٹ کو اپنی تحویل میں لے کر بوٹ میں موجود 6ماہی گیروں کو ایران کی جیل میں قید کیا ہے، کل 18ماہی گیر ایران بحریہ کی تحویل میں ہونے کی بات کہی ہے۔ وڈیو میں حکومت سے  اپیل کی گئی ہے کہ ہمارے خاندان معاشی طورپر کافی کمزور ہیں ، ہمیں یہاں سے  جلدی رہائی کے لئے  اقدامات کرنے کی سرکار سے مانگ کی ہے۔ اسی طرح عثمان نے اپنے گھروالوں کو واٹس اپ کے ذریعے ’’ ہم  لوگ فی الحال ایران کے خزت جزیرے میں نظر بند ‘‘ رہنے کا پیغام روانہ کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

گھروالوں کا دکھڑا:محروسین کے گھروالوں سے ساحل آن لائن نے بات کی تو بھٹکل اطہر محلہ کے عتیق سلیمان گھارو کے والد سلیمان نے بیٹے کی فکر میں روتے ہی رہے کچھ کہہ نہیں سکے۔ جب کہ کمٹہ ہونلی کے  موسیٰ ابراہیم شمالی کے والد اجمل شمالی نے کہاکہ میرا بیٹا ایک برس قبل دبئی جا کر ماہی گیری پیشہ سے منسلک تھا اور ہمارے گھر کےاخراجات کی دیکھ ریکھ کررہاتھا۔پچھلے 2مہینوں سے ہم سے رابطہ نہیں ہونے کو لے کر ہم فکر مند تھے اب جب کہ ان کے گرفتاری کی خبر آئی تو پیروں تلے کی زمین نکل گئی ہے،اپنی  بیوی اور دو بچوں کے ساتھ ہماری بھی دیکھ بھال کررہاتھا اس خبر سے ہم فکر مند ہیں کیا کریں کچھ سمجھ میں نہیں آرہاہے۔

یعقوب اور قاسم کے رشتہ دارو ں نے بتایا کہ ان کی گرفتاری کی وجہ سے ہمارا گھر کی حالت ابتر ہوگئی ہے، پچھلے دو مہینوں سے ہم لوگ صرف آنسو بہاتے رہے ہیں، وہی ہمارے گھروں کے سہارے تھے اب کیا کریں آپ ہی بتائیےکہنے لگے۔ یعقوب گزشتہ 12برسوں سے اور قاسم 3برسوں سے دبئی میں ماہی گیر ی سے منسلک ہیں۔ ماہی گیری کے دوران لاعلمی میں ملکی سرحدیں پار ہوجاتی ہیں ، بعض دفعہ گرفتاریاں بھی ہوتی ہیں،قانونی کارروائی کے فوری بعد انہیں رہا بھی کیا جاتاہے۔ لیکن ایران والے 2مہینوں سے انہیں رہا نہیں کئے جانے پر ہمیں فکر ہورہی ہے، جس کے نتیجے میں ہمارے گھروں کی حالت بھی بگڑتے جانے کی مشتاق داؤد شیخ نے ساحل آن لائن سے بات کرتے ہوئے کہی۔ ابراہیم فقیرہ ملا کے بھائی حسین ملا نے بتایا کہ ابراہیم کے 4بچے ہیں گھر کے پورے اخراجات اسی پر منحصر ہیں، یہ خبر ہمیں بےچینی اور بے قرار ی میں مبتلا کردی ہے۔ اس کی بیوی بچے اس کے انتظارمیں رہنے کی بات کہی۔

تنظیم کی اپیل : ایران بحریہ کی تحویل میں موجود 18محروسین کو فوری رہا کرنے کے لئے بین الاقوامی سطح پر دباؤڈ النے کے لئے مجلس اصلاح وتنظیم کے جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری اور نائب صدر عنایت اللہ شاہ بندری نے ریاستی ومرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔

اس سلسلےمیں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عنایت اللہ شاہ بندری نے کہاکہ اترکنڑا ضلع کے لوگ ماہی گیری سے اپنی زندگی کی تعمیر کرتے ہیں ۔گرفتار شدہ ماہی گیر  دبئی کی ایک کمپنی میں برسرروزگار تھے، ماہی گیری کے دوران سرحد پار کئے ہیں جس کی وجہ سے ان کی گرفتاری ہوئی ہے۔ ان کی رہائی کا مطالبہ کرنا ہمارا حق ہے، حکومتیں فوری مداخلت کرتےہوئے معصوم ماہی گیروں کی رہائی کے لئے اقدام کرنے کا مطالبہ کیا۔ بھٹکل کی دبئی مسلم جماعت بھی اس سلسلے میں متحرک ہے وہاں کے ذمہ داران  کی طرف سے وہاں کی سرکاری سطح پر دباؤ پیدا کرنے کی کوششیں جاری رہنے کی جانکاری دی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں تنظیم میڈیا ورکشاپ کا شاندار اختتامی اجلاس۔ میڈیا کی معتبر شخصیات اور علماء کا خطاب۔ ورکشاپ کے شرکاء کو انعامات اور اسناد کی تقسیم

صحافت کے پیشے میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے مجلس اصلاح وتنظیم کی میڈیا واچ کمیٹی کی نگرانی میں منعقد ہونے والے ہونے پانچ روزہ ورکشاپ کے اختتام پر ایک شاندار اختتامی اجلاس بندر روڈ سیکنڈ کراس پر واقع المدینہ ہال میں منعقد ہوا۔

بھٹکل میں گھر کی چھت سے گرنے والا بچہ علاج کارگر نہ ہونے سے ہلاک۔ڈاکٹر پر غفلت برتنے کا الزام۔ ڈاکٹر نے طلب کی معذرت

بھٹکل سرکاری اسپتال میں بدھ کو  عوام نے بچے کی ایک نعش لے کر ایک ڈاکٹر کا گھیراو کیا اور اُس پر غفلت  برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے  اُسے  آڑے ہاتھوں لیا۔ عوام کا الزام تھا کہ ڈاکٹر کی لاپرواہی سے اس بچے کی جان گئی ہے۔

بیلتھنگڈی: گاڑی میں غیر قانونی دھماکہ خیز مادہ لے جانے والے سے رشوت لینے کے الزام میں 2پولیس اہلکار معطل

پونجلا کٹّے پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایک اے ایس آئی لکشمن اور ہیڈکانسٹیبل ابراہیم کو اس الزام کے تحت معطل کردیا گیا ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طور پر موٹر بائک میں دھماکہ خیز اشیاء لے جانے والے چنّا سوامی سے 24ستمبر کو رشوت لی تھی۔

اُترکنڑا میں زائد پرائمری ٹیچروں کا تبادلہ؛ اردو اسکولوں کے ساتھ ناانصافی۔نارتھ کینرا مسلم یونائیٹد فورم کو تشویش

محکمہ تعلیمات کی طرف سے پرائمری اسکولوں میں جہاں طلبہ کی تعداد مقررہ معیارسے کم ہے وہاں سے زائد ٹیچروں کا تبادلہ کرنے کی جو پالیسی اپنائی ہے اس پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نارتھ کینرا مسلم یونائٹیڈ فورم کے جنرل سکریٹری جناب محسن قاضی نے کہا ہے اس سے اردو اسکولوں کے ساتھ بڑی ...

حلال آمدنی کے نام پر سرمایہ کاروں کو ٹھگنے کا الزام۔ہیرا گولڈ کی چیف نوہیرا شیخ حیدرآباد میں گرفتار۔ سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر

کئی برسوں سے ’ہیرا گولڈ‘ کے نام سے کمپنی چلانے اور حلال آمدنی کا وعدہ کرکے ہزاروں افراد سے سرمایہ کاری کروانے والی عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کو حیدرآباد پولیس نے سرمایہ کاروں کو ٹھگنے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

حج 2019 : بحری جہاز سے سفر ممکن : مختار عباس نقوی

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور او رحج مختار عباس نقوی نے حج 2019 کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سیزن میں بحری جہاز سے بھی سفر ممکن ہوگا ۔انہوں نے اس موقع پر حج ہاؤس کے صدر دفتر کی فلک بوس عمارت پر قومی پرچم لہرایا جو کہ زمین سے 350فٹ کی بلندی پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حج کمیٹی جی ایس ٹی ...

اجودھیا تنازع : عدالت کے باہر اگر کوئی قانون بنے گا تو اس کو مسلمان نہیں کرے گا تسلیم : اقبال انصاری

ناگپور میں آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے جمعرات کو رام مندر کے معاملہ پر دئے گئے بیان پر مختلف فریقوں کا رد عمل سامنے آرہا ہے ۔ جہاں آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ کے رکن مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے موہن بھاگوت کے بیان کو سیاسی قرار دیا ہے ،

بیلتھنگڈی: گاڑی میں غیر قانونی دھماکہ خیز مادہ لے جانے والے سے رشوت لینے کے الزام میں 2پولیس اہلکار معطل

پونجلا کٹّے پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایک اے ایس آئی لکشمن اور ہیڈکانسٹیبل ابراہیم کو اس الزام کے تحت معطل کردیا گیا ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طور پر موٹر بائک میں دھماکہ خیز اشیاء لے جانے والے چنّا سوامی سے 24ستمبر کو رشوت لی تھی۔

اُترکنڑا میں زائد پرائمری ٹیچروں کا تبادلہ؛ اردو اسکولوں کے ساتھ ناانصافی۔نارتھ کینرا مسلم یونائیٹد فورم کو تشویش

محکمہ تعلیمات کی طرف سے پرائمری اسکولوں میں جہاں طلبہ کی تعداد مقررہ معیارسے کم ہے وہاں سے زائد ٹیچروں کا تبادلہ کرنے کی جو پالیسی اپنائی ہے اس پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نارتھ کینرا مسلم یونائٹیڈ فورم کے جنرل سکریٹری جناب محسن قاضی نے کہا ہے اس سے اردو اسکولوں کے ساتھ بڑی ...