بھٹکل: شجر باغ اور ہڈین ائیکو بیچ کا وزیر جنگلات کے ہاتھوں افتتاح :کارپوریٹ دنیا بھی جنگلات کو فروغ دینے کےلئے کوشاں : رما ناتھ رائی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th July 2017, 8:41 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:24/جولائی (ایس اؤنیوز)انسان کے لئے پانی زندگی کی حیثیت رکھتاہے، جنگلات انسانوں کو پانی مہیا کرتے ہیں، موجودہ دور میں کارپوریٹ کی دنیا میں بھی جنگلات کو فروغ دینے کے جذبات پیدا ہونے کا ریاستی کابینہ کے وزیر برائے جنگلات رماناتھ رائی نے خیال ظاہرکیا۔

وہ یہاں محکمہ فاریسٹ، کینرا زون سرسی ، ہوناور علاقہ ، بھٹکل معاون علاقہ کے اشتراک سے کملاوتی رام ناتھ شانبھاگ ہال میں ’’سالو مرد تمکا شجر باغ بھٹکل اور ائیکو بیچ ہڈین کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے خطاب کررہے تھے۔

موصوف وزیر نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ عالمی سطح پر درجہ حرارت زیادہ ہونےسے سمندری سطح میں بھی اضافہ ہونے سے آئندہ دنو ں میں انسانی زندگی کے لئے خطرہ ہوسکتاہے۔ ہر ایک ندی کی ابتداء جنگل سے ہوتی ہے، بارش ،فصل کا انحصار بھی اسی پر ہے، سائنٹفک طورپر 33فی صد جنگلات کا علاقہ ہونا چاہئے لیکن ہمارے پاس جنگلات کی شرح صرف 22فی صد ہے ، حال ہی میں دہرہ دون ریسرچ ادارے کی طرف سے کی گئی تحقیق کے مطابق ریاست میں 28900ہیکٹر جنگلات میں اضافہ ہونا اطمینان کی بات ہے۔ کچھ جگہوں پر جنگلات پر قبضہ کیا گیا ہے، ایک طرف عوامی مفاد اور قبضہ جات کا خاتمہ ان حالات کے دباؤ میں محکمہ فاریسٹ کو کام کرنا ہے ، جنگلی جانوروں کی حفاظت کا معاملہ صرف قانون کی حد تک محدود نہ رہے بلکہ جانوروں کے تحفظ کو لے کر عوامی فکر میں بھی اضافہ ہواہے ، جس کے نتیجے کے طورپر کرناٹکا ریاست میں شیر، ہاتھی ، چیتے ، گوریلاتعداد کی فہرست میں اول مقام حاصل کیا ہے۔ ریاستی حکومت جنگلات کی حفاظت کے لئے شری چندن جیسے منصوبہ جات کو جاری کی ہے، دوائی پودوں کی نصب کاری ہورہی ہے، زراعت جنگلات کو ترغیب دینے کا کام کرتی ہے، اسی طرح ریاست کے تمام غریبوں کو پکوان گیس مفت میں تقسیم کرنے کے لئے ریاستی حکومت پروگرام جاری کرنےکی بات کہی۔ مقامی رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے خطاب کیا۔ ڈائس پر ضلع پنچایت کی صدر جئے شری موگیر، فاریسٹ سکیورٹی جنرل آفیسر برجیش کمار سنگھ، تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک، بھٹکل بلدیہ صدر محمد صادق مٹا، جالی پنچایت صدر عبدالرحیم شیخ، تعلقہ پنچایت نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا، ضلع پنچایت ممبر البرٹ ڈیکوستھا، سندھو بھاسکر ، پشپا نائک، یلووڑی کوؤور گرام پنچایت صدر سوشیلا نائک وغیرہ موجود تھے۔ ہوناور زون کے معاون فاریسٹ آفیسر وسنت ریڈی نے استقبال کیا تو کینرا زون چیف فاریسٹ آفیسر اشوک باسرکوڈ نے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ منوہر نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ، اس سے قبل وزیر رماناتھ رائی جب بھٹکل تشریف لائے تو ان کا پرتپا ک استقبال کرتے ہوئے ڈھول باجوں کے ساتھ پروگرام ہال لایا گیا ۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...