بھٹکل میونسپالٹی عمارت پر پتھرائو کا معاملہ: پولس عملہ پر حملہ کرنے والوں پر بھی معاملہ درج : کل 4کیس درج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th September 2017, 8:53 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:15/ستمبر (ایس اؤنیوز)بھٹکل کی میونسپالٹی عمارتپر ہوئے پتھراؤ کے دوران پولس عملے پر حملہ کئے جانے کو لے کر اب ایک اور معاملہ  درج  کئے جانے کی بات سامنے آئی ہے۔ اس طرح اب تک میونسپالٹی عمارت پر پتھرائو اور خودسوزی کرنے کے تعلق سے جملہ چار معاملات درج کئے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ 14 ستمبر کو   میونسپالٹی عمارت پر پتھراؤ کیا گیا تھا، جبکہ  میونسپالٹی دکان کے ایک کرایہ دار کے بھائی  رام چندر نائک نے  خود سوزی کی کوشش کی تھی۔ خودسوزی کو لے کر  رام چندرا نائک کے بھائی کی طرف سے ضلعی افسرا ور بلدیہ افسران کے خلاف معاملہ درج کیا گیا تھا، اسی طرح  خودسوزی کرنے کی کوشش کرنے پر رام چندرا نائک پر بھی معاملہ درج کیا گیا تھا، جبکہ میونسپالٹی عمارت پر پتھرائو کئے جانے کو لے کر نامعلوم لوگوں پر کیس درج کئے گئے تھے۔ اس طرح اب پولس پر حملہ کرنے کے تعلق سے چوتھا معاملہ درج کیا گیا ہے۔

پولس تھانہ عملہ گوتم آر کی طرف سے دی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کی صبح بلدیہ دکانوں کو تحویل میں لئے جانے والی کارروائی کی وڈیو گرافی کرنے کے دوران راگھویندر نائک، گوند نائک، ماروتی ماستپا نائک، شری نواس نائک، سدھاکر نائک، کرشنانند سانی کٹے ، تلسی داس نائک، کمار ایم نائک، اُدئیے دیویا نائک اور ناگراج نائک نے  ان کے ساتھ گالی گلوچ کرتے ہوئے چہرے پر پانی پھینک کر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

پولس تھانے میں کیس درج کرلینے کے بعد پولس کاروائی کررہی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بلدیہ دفتر پرہوئے پتھراؤ ، پولس عملے پر حملہ وغیرہ کو لےکر درج کئے گئے مقدمات کے ملزمان کی فہرست میں مزید نام شامل ہوسکتےہیں ، پولس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق پولس اس تعلق سے تصاویر اور وڈیو کلپس کے سہارے ملزمان کی شناخت کرنے میں لگی ہوئی ہے۔اور انہیں قانون کے دائرے میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...