بھٹکل :شہری ڈرنیج زون -1کے لئے 150کروڑ روپئے کو محکمہ کی منظوری

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd March 2017, 5:56 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:22/مارچ(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے شہری سطح کے لئے عوام کی دیرینہ مانگ ڈرنیج زون 1کے کاموں کے لئے ریاستی حکومت نے 150کروڑروپئے تک محدود کرتےہوئے منظوری دی ہے۔

ریاستی فائنانس محکمہ کی طرف سے متعلقہ منصوبے کے لئے منظوری دی گئی ہے۔ ریاستی کابینہ میں منظوری ہوتے ہی ٹینڈر بلایاجائے گا۔ اس سے قبل وزیر نے 200کروڑ روپئے منظور کرنےکا زبانی وعدہ کیا گیا تھا لیکن فائنانس محکمہ نے صرف 150کروڑ روپئے امداد کو منظور ی دی ہے ، بقیہ کام کے لئے الگ سے عملی نقشہ تیار کرکے منظوری لینی ہوگی ، اس سلسلے میں بیان جاری کرتے ہوئے رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے کہاکہ حکومت سےمنظورشدہ رقم کے ذریعے فوری طورپر زون 1میں کام شروع کیا جائے گا، بقیہ کام کے لئے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرتے ہوئے متعلقہ رقم منظور کروانے کا رکن اسمبلی نے تیقن دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...