بھٹکل میں ڈاکٹر کیرتی شٹی کا نیا جدید سہولیات سے آراستہ ڈینٹل اسپتال کا افتتاح

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd March 2018, 9:33 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:23/مارچ (ایس اؤ نیوز)جدید سہولیات سے آراستہ ڈاکٹر کیرتی شٹی ڈینٹل ہاسپٹل کابھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے صدرڈاکٹر سریش نایک نے دیا جلا کر  افتتاح کیا۔ ڈاکٹر کیرتی شٹی کا اسپتال شہر کے کاراسٹریٹ پر واقع تھا جو اب لکشمی تھیٹر کے پڑوس میں منتقل کیا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر کیرتی شٹی نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ 19سالوں سے بھٹکل میں دانتوں کا علاج کرتے ہوئے عوام کی خدمت میں مصروف ہوں، زمانے کے تقاضوں کے تحت تبدیل ہونا ضروری ہے ، ہمارے نئے اسپتال کے ذریعے بہترین خدمات انجام دی جائیں گی ، عوام کو جدید سہولیات سے مستفیض کرنے کی خاطر اسپتال کو نئے ڈھنگ سے تیار کیا گیا ہے، جہاں ماہرین کی خدمات بھی حاصل ہونے کی بات کہی۔ تقریب میں عمارت کے مالک راجیش نایک، ہریش چندر شٹی ، اجیت شٹی ، امیتا کیرتی شٹی ، نریندرنایک، وینکٹیش نایک سمیت کئی معزز شخصیات موجود تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...