بھٹکل :عوام راشن کارڈ سے محروم نہ ہوں فوری تقسیم کاری کرنے وزیر یوٹی قادر کی افسران کو ہدایات

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th August 2017, 8:09 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:12/اگست (ایس اؤنیوز)تعلقہ میں جتنے اہل اور غریب لوگوں نے راشن کارڈ کے لئے درخواستیں دی ہیں ان کی جلداز جلد جانچ کرکے متعلقہ خاندانوں کو راشن کارڈ دئیے جانےکی وزیربرائے غذا یوٹی قادر نے افسران کو ہدایات جاری کیں۔

رابطہ تعلیمی ایوارڈ پروگرام میں شرکت کے لئے بھٹکل تشریف لائے یوٹی قادر راشن کارڈ تقسیم کاری کو لے کر تحصیلدار وی این باڈ کر اور محکمہ اغذیہ کے انسپکٹر پروین سے جانکاری حاصل کرے کے بعد بات کررہے تھے۔ راشن کارڈ کے لئے حکومت کی طرف سے پوری وضاحت کی جاچکی ہے۔ 1لاکھ 20ہزار سے کم سالانہ آمدنی والے تمام خاندان بی پی ایل راشن کارڈ کے لئے اہل ہونگے۔ افسران سالانہ آمدنی سرٹیفکٹ کی بنیاد پر آگے کی کارروائی کرلیں اس کام میں کوئی غفلت نہ برتیں۔ اگر کمپیوٹر س کی کمی ہے تو مزید 10کمپیوٹرس نصب کریں، اور عوامی سہولیات کو دیکھتے ہوئے رات 8بجے تک بھی عوام کو راشن کارڈ تقسیم کریں۔ ریاست کے تمام راشن دکانوں میں بیو میٹرک سسٹم نصب کرلیں، اس سلسلے میں افسران کسی پس و پیش میں نہ رہنے کی بات کہی۔ 11اگست تک راشن کارڈ کے لئے 2735درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جس میں 528کارڈ وں کی جانچ چل رہی ہے، اس سلسلے میں ولیج اکاؤنٹنٹ کو بھی ہدایات دی گئی ہیں، بقیہ عرضیوں کی جانچ این آئی سی کے بعد کئے جانے کی بات کہی۔ تعلقہ میں 34راشن دکانوں میں سے 17دکانوں پر بیو میٹرک نصب کیا جاچکاہے۔ بقیہ دکان مالکان کی میٹنگ منعقد کرتے ہوئے انہیں حکم دینے کی محکمہ اغذیہ کے انسپکٹر پروین نے موصوف وزیر کوجانکاری دی۔ اس موقع پر دیگر افسران اور پارٹی لیڈران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...