بھٹکل سرکاری اسپتال کی بدنظمی کے متعلق میڈیا میں رپورٹ شائع ہونےکے بعد ضلعی میڈیکل آفیسر کا اسپتال دورہ : تعلقہ میڈیکل آفیسر پر الزامات کی بوچھار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th January 2018, 9:56 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:16/ جنوری (ایس اؤنیوز) بھٹکل سرکاری اسپتال میں ڈاکٹرس خدمات پر مامور ہونے کے باوجود پیر کے دن کوئی بھی ڈاکٹر حاضر نہ  ہونے کی میڈیا میں رپورٹ  شائع ہونے کے بعد ضلعی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اشوک کمار کاروار سے بھٹکل  پہنچے اور تعلقہ اسپتال  کا معائنہ کیا اور اسپتال کی بد نظمی پر  تعلقہ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر منجوناتھ شٹی کو آڑے ہاتھوں لیا۔

ادھر چند سالوں سے تعلقہ اسپتال بد نظمی کا شکار ہونے کی شکایتیں موصول ہورہی تھیں۔ پیر کو اسپتال میں مریضوں کی علاج  کے لئے کوئی ڈاکٹر حاضر نہ ہونے سے مریض مشکلات سے دوچار ہوگئے تھے۔ اسی معاملے کا جائزہ لینے کے لئے ضلعی میڈیکل افسر بھٹکل پہنچے تو جئے کرناٹکا سنگھا کے عہدیداران اور دیگر لیڈران نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسپتال کی دگرگوں حالت کے تعلق سے اُنہیں  کئی بار شکایتیں دی گئی تھی اور  حالات کو سدھارنے پر زور دیا گیا تھا، مگر ہر بار آپ نے جھوٹا وعدہ کیا، جس کانتیجہ ہے کہ مسائل ختم ہونے کے بجائے  مزید  الجھ رہے ہیں جس سے غریب عوام متاثرہورہے ہیں۔ احتجاجیوں نے میڈیکل آفیسر پر راست الزام لگاتے ہوئے کہاکہ اسپتال کی بدنظمی کے لئے میڈیکل آفیسر ہی اصل ذمہ دار ہے ۔انہوں نے میڈیکل افسر سے سوال کیا کہ اسپتال کی نگو مگو ایمبولنس اور ایمرجنسی ایمبولنس مریضوں کو لے جا نے والی سرویس مفت ہے یا  عوام کو ڈیزل کی قیمت ادا کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ایمبولنس کو بلائے جانے پر ڈیزل کا خرچہ عوام سے لیا جاتاہے، لہٰذا اس سلسلے میں میڈیکل آفیسر کو ٹھیک سے جانکاری دیں۔سنگھا کی طرف سے اس بات کا بھی الزام عائد کیا گیا کہ تعلقہ میڈیکل آفیسر اپنے ذاتی کاموں کے لئے ایمبولنس کا استعمال کرتےہوئے 60ہزار روپیوں کا غلط استعمال کئے جانےکی اطلاعات ہیں، اس سلسلے میں مناسب جانچ کی جائے۔

عوام نے حاملہ خواتین کے لئے جاری کی گئی سرکاری نگو مگو  ایمبولنس کے  غیر ضروری استعمال پر بھی جانچ کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجیوں  کی طرف سے الزام لگایا گیا کہ اسپتال کے بلڈ ٹیسٹ  سینٹر کا خون خانگی طورپر فروخت کرنے کے لئے ایک نجی لیاب کے فرد کو نامزد کیا گیا ہے، اور اس بدعنوانی میں ایک ڈاکٹر اور بلڈ ٹیسٹ سینٹر کا ٹکنشن بھی شامل ہے۔ ضلع میڈیکل آفیسر نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ اگر مناسب ثبوت فراہم کئے جائیں تو جانچ کی جائے گیا۔عوام  کی طرف سے اسپتال کی  بدنظمی کے لئے ذمہ دار ڈاکٹر منجوناتھ شٹی کو ہٹا کر اُن کی جگہ پر کسی اہل آفیسر کو تقرر کرنے کی مانگ کی گئی۔

ضلع میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اشوک کمار نے بتایا کہ میڈیکل آفیسر اور دیگر ڈاکٹروں کے درمیان میل جول نہ ہونے سے بدنظمی ہوئی ہے۔ وہ معاملے کی پوری طرح تفتیش کریں گے اور موجودہ میڈیکل آفیسر کے بجائے اسپتال میں موجودڈاکٹروں میں سے کسی ایک اہل ڈاکٹر کو نامز دکریں گے۔ اسپتال کے تعلق سے دیگر جو الزامات عائد کئے گئے ہیں انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ  خود ان کی جانچ کرتے ہوئے کارروائی کریں گے۔ بھٹکل اسپتال معاملے کی اطلاع ریاستی وزیر صحت اور ضلع ڈپٹی کمشنر کو مل چکی ہے اس سلسلے میں ان سے گفتگوکرنے کے بعد آگے قدم اٹھانے کی با ت کہی۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...