بھٹکل:ضلع میڈیکل آفیسر کاتعلقہ سرکاری اسپتال اور شرالی اسپتال کا دورہ : ڈاکٹر اور عملہ اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کرے

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th October 2018, 7:51 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :5/ اکتوبر(ایس اؤ نیوز) چوہے کی بخار والے معاملات  کا پتہ چلتے ہی تعلقہ بھر میں محکمہ کے افسران کو متعلقہ بیماری کی روک تھام کے لئے اقدام کرنے کی طرف فوری توجہ دینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، اس سلسلے میں نگرانی کی جارہی ہے جس کا نتیجہ ہے کہ  گزشتہ 3ہفتوں سے چوہے کی بخار کے کوئی معاملات نہیں ہونے کی جانکاری ضلع میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اشوک کمار نے دی۔

بھٹکل تعلقہ سرکاری اسپتال کا دورہ کرتےہوئے ڈاکٹر اشوک نے اسپتال کے ہر وارڈ کا معائنہ کیا۔ ڈیا لسس مرکز کا بھی معائنہ کرتے ہوئے اندراج ہونے والوں کا جائزہ لیا۔ بجلی سپلائی نہیں ہونے کے متعلق انہوں نے اسپتال عملے سے سوال کیا تو عملے نے جنریٹر خراب ہونے کی بات کہی۔ تو انہوں نے کہا کہ فوری درستی کریں مریضوں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔

اس کے بعدشرالی کے تعلقہ میڈیکل دفتر میں بھٹکل اور ہوناور صحت عامہ کے افسران کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے متعدی بیماریوں کی روک تھام کے متعلق اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ میٹنگ کے بعد اخبارنویسوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر اشوک نے کہاکہ تعلقہ بھر میں کل 4چوہے کی بخار کے معاملات کا پتہ چلاہے، اس کی وجوہات بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلسل بارش ہونے کے بعد اچانک رک جانے سے وائرس کا پھیلاؤ ہوتا ہے جس سے بیماریاں پھیلتی ہیں۔ضلع ڈی سی کی ہدایات پر  تعلقہ بھر میں چوہے کی بخار کے متعلق بیداری اور پیشگی اقدامات  کے لئے تعلقہ افسران سے کہاگیا ہے اور وہ اس کام میں مصروف بھی ہیں۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ پچھلے 3ہفتوں سے چوہے کی بخار کے معاملات نہیں ہوئے ہیں۔ 4چوہے کی بخار معاملات میں 2کی موت ہوئی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے صحت عامہ کے افسران سے کہا کہ ڈاکٹر اور عملہ اپنے فرائض کو ایمانداری سے ادا کرے، جہاں کہیں ضرورت پڑے وہاں ڈاکٹر س کو چاہئے کہ وہ اپنا فرض سمجھے اور کام کرے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...