بھٹکل : دیواڑیگا سماج کے ہونہار اور باصلاحیت طلبا کو رہنمائی اور ترغیب کی ضرورت ہے : دنیش دیواڑیگا کا اظہار خیال

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th August 2018, 9:17 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  :13/ اگست (ایس اؤ نیوز)دیواڑیگا طبقہ میں بے شمار ہونہار اور با صلاحیت افراد ہیں، ان کی صحیح رہنمائی اور ترغیب دینےکی ضرورت ہے۔ ٹاٹا موٹرس لمیٹیڈ کے آر این ڈی شعبہ کے ذمہ دار دنیش گوند دیواڑیگا نے ان خیالات کا اظہار کیا۔

وہ یہاں اترکنڑا ضلع دیواڑیگا سماج ملازمین سنگھا مرڈیشور کے زیر اہتمام تعلقہ کے بینگرے یکش منے دیواڑیگا ہال میں منعقدہ ٹالینٹ ایوارڈ اور تہنیتی ملازمین اجلاس کے پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں دیواڑیگا ملازمین سنگھا کی طرف سےملازمین کی تہنیت کئے جانے کی ستائش کی۔ وہیں انہوں نے طلبا سے کہاکہ جو کچھ سنگھا کی طرف سے تعلیمی وظائف کے طورپر تعاون کیاجارہاہے اس سے بہتر استفادہ کرتے ہوئے سماج میں اعلیٰ مقام حاصل کریں۔ اترکنڑا دیواڑیگا ملازمین سنگھا کے صدر مادیو جی گدے منے نے پروگرام کی صدارت کی۔ بینگرے گرام پنچایت کے صدر وینکٹیا بھئیرو منے ، تعلقہ پنچایت ممبر وشنو دیواڑیگا، سبھدرا دیواڑیگا، کملا کر کوٹد مکی  وغیرہ موجود تھے۔ سنگھا کے ممبر لکشمن کوٹد ممکی نے استقبال کرتے ہوئے افتتاحی کلمات  پیش کئے ۔ سکریٹری منجوناتھ دیواڑیگانے رپورٹ کی خواندگی کی ۔ ناگیش دیواڑیگا نے نظامت کی۔ ایس ایس ایل سی، پی یو سی، بی بی اے ، بی سی اے ، بی سی ایم میں امتیازی نمبرات سے کامیاب طلبا اور دیگر ہونہار وں اور موظف ملازمین کی تہنیت کی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...