بھٹکل کنداپور روٹ پر دوڑنے والی بسوں کو سرپن کٹااور سوڑی گدے پر اسٹاپ دینے کامطالبہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th October 2017, 8:11 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:10/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)بھٹکل کنداپور روٹ پر دوڑنے والی سرکاری بسیں اسکول وکالج طلبا کی سہولت کی خاطر سرپن کٹا اور سوڑی گدے کراس پر اسٹاپ دینے کا مطالبہ لے کر اے بی وی پی بھٹکل شاخ کے ممبران نے بھٹکل بس ڈپو مینجر وائی کے باناولیکر کو اپیل سونپی۔

بھٹکل کنداپور روٹ پر بے شماربسیں دوڑتی ہیں، لیکن بسیں متعلقہ مقامات پر رکنے سے انکار کئے جانے کی بناء پر طلبا دیگر بسوں ،ٹمپو وغیرہ کا انتظار کرناپڑتاہے۔ طلبا کی مجبوری کو دیکھتے ہوئے اس سلسلے میں ضروری اقدامات کرنے کی اپیل کی گئی ۔ اس موقع پر اے بی وی پی کے دیواکر نائک، لوکیش دیواڑیگا، مہیش سرپن کٹا، سدانند بیلکے ، نتیش شرالی، لوکیش منکی وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی