بھٹکل:شہر میں سواریوں کو حد میں رکھنے اورحادثات کو روکنے ٹرافک پولس اسٹیشن کے قیام کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st June 2017, 8:27 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:21/جون (ایس اؤنیوز)شہر میں دن بدن ٹرافک اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چلنے والی سواریوں سے حادثات میں اضافہ ہورہا ہے، اس کی روک تھام کے لئے بھٹکل میں ٹرافک پولس تھانے کے قیام کا مطالبہ لے کر جئے کرناٹکا بھٹکل شاخ کے ممبران نے اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے ریاستی حکومت کو میمورنڈم سونپا۔

بھٹکل شہر میں روزانہ بائک سمیت دیگر ہزاروں سواریوں کی سڑک پر نقل وحمل ہوتی رہتی ہے،تیز رفتار سواریاں ٹرافک اصولوں سے جانکاری نہیں ہونے سے جدھر جگہ ملی ادھر گھس جاتی ہیں جس کے نتیجےمیں نقصانات ہورہے ہیں، ہر دن ہلاکتوں ،زخموں اور نقصانا ت میں اضافہ دیکھا جاسکتاہے، شہر میں بھاگ دوڑ کرنے والی گاڑیوں کے پیش نظر ان کو حد میں رکھنے کے لئے ٹرافک پولس تھانے کا قیام ضروری ہے۔ ریاستی حکومت انسانی جانوں کے نقصان کو دیکھتے ہوئے فوری طورپر ضروری اقدامات کرنےکا میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سنگھ کے صدر سدھارکر نائک، چندرشیکھر نائک، پانڈورنگا نائک، وویک نائک، سریش موگیر، ترومل نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...