بھٹکل پہنچا دڑھار اور روبیلا انجکشن کی غلط فہمیوں کو دور کرنے مسلم ڈاکٹروں کا وفد: تعلیمی اداروں کے ذمہ داران سے ملاقات

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd February 2017, 10:18 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:22/فروری    (ایس او نیوز)  دڑھار اور روبیلا انجکشن مہم کو لے کر شہر کے چند اقلیتی تعلیمی اداروں میں  مسلم والدین شکوک و شبہات میں مبتلا ہونے  اور اپنے بچوں کو انجکشن لگوانے میں پس و پیش کئے جانے کو لے کر اعلیٰ افسران کی ہدایات پر بیلگام ضلع اسپتال کے سرجن ڈاکٹر حسین قاضی کی قیادت میں مسلم ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بدھ کو بھٹکل پہنچ کرتنظیم ، انجمن سمیت مختلف مسلم اداروں کے ذمہ داران  سے ملاقات کی اور تمام واقعے کی جانکاری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ  والدین کو سمجھانے کی کوشش کی۔

بھٹکل میں مجلس اصلاح وتنظیم کے دفتر میں تنظیم عہدیداران اور ذمہ دار ا ن سے ملاقات کرتے ہوئے ڈاکٹروں نے مہم کو لے کر تفصیلی گفتگو کی۔یہاں ڈاکٹر حسین نے دوران ِ گفتگو  کہاکہ دڑھار اور روبیلا انجکشن سے عوام کے لئے بہت فائدہ ہوگا اس سے ہر ایک کو استفادہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے عوام سے افواہوں بالخصوص وہاٹس ایپ پر آنے والے مسیجس پر دھیان نہ دیں۔انہوں نے کہا کہ موبائیل سے پھیلانے والی سبھی  افواہیں جھوٹی ہیں، اگر عوام چاہتے ہیں  تو میں خود تحریری طورپر اس بات کا یقین دلانے کےلئے تیار ہوں کہ  وہاٹس ایپ پر گردش کرنے والے مسیجس جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔

 ملک کی 5 ریاستوں میں مہم تیزی کے ساتھ چل رہی ہے، ابھی تک کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے ، اس موقع پر ڈاکٹر صاحب نے ایک خاص اور اہم بات یہ بھی بتائی کہ گذشتہ 15سالوں سے نجی (پرائیویٹ) سطح پر ایم ایم آر انجکشن دیا جارہاہے، اس کے خلاف ابھی تک کسی نے کوئی مخالفت نہیں کی ، اب جب کہ خود حکومت مفت میں دینےکامنصوبہ نافذ کیا تو اچانک مخالفت کا طوفان کھڑا کردیا گیا جس پرتعجب ہی نہیں بلکہ یہ  بےوقوفی کی بات ہے۔ ملک میں بقیہ تمام طبقات کے بچوں کو یہ انجکشن دیا جارہاہے، مقامی سطح پر مسلمان انجکشن لگوانے میں پش  و پیش کررہے ہیں جس کے نتیجےمیں بھٹکل شہری سطح پر ابھی تک قریب 6ہزار مسلم بچوں کو انجکشن نہیں دیا گیا ہے۔  تو اس سلسلے میں افہام و تفہیم سے والدین کو سمجھانے کے لئے ہمارا وفد یہاں پہنچاہے، ہم والدین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں دوبارہ غور وفکرکریں۔ تنظیم کے جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری ، سکریٹری مولانا سید یاسر برماور ندوی موجود تھے۔ اس کے بعد ڈاکٹروں کا وفد انجمن ، جامعہ اسلامیہ، علی پبلک اسکولوں وغیرہ کا دورہ کرتے ہوئے ذمہ داران سے بات چیت کی۔ ڈاکٹروں کے وفد میں ہلیال کے ڈاکٹر سلیم، عالمی صحتی ادارے کے آفیسر ڈاکٹر ونایک، بھٹکل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مورتی بھٹ، ایریا دیواڑیگا وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی