بھٹکل میں روبیلااور دڑھار کو لے کر عوامی رائے کو تبدیل کرنے کی کوششیں جاری : ڈی سی اور دیگر ماہرین کا والدین سے خطاب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th February 2017, 9:06 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:25/فروری    (ایس او نیوز) بیماریوں سےپاک بھارت کی تعمیر کےلئے دڑھار اور روبیلا  نامی انجکشن مہم کے متعلق مقامی سطح پر جو تشویش اور خوف کاماحول پیدا ہواہے اس کو دور کرنے کے لئے سنیچر کو تعلقہ کے انجمن ہائی اسکول میں اترکنڑا ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول کی صدارت میں والدین کو صحیح جانکاری دینے اور انہیں انجکشن کے لئے آمادہ کرنے کی خاطراہم میٹنگ منعقد ہوئی ۔

ڈپٹی کمشنر نکول نے والدین سے مخاطب ہوکر کہاکہ حالیہ دنوں میں واٹس اپ کے ذریعے بے شمار جھوٹی افواہیں اور جھوٹے پیغامات ارسال کئے جارہے ہیں، موبائیل کے استعمال کرنے سے کینسر ہونے کی خبر اسی موبائیل کے ذریعے پھیلائی جاتی ہے لیکن کوئی بھی موبائیل استعمال کرنا نہیں چھوڑرہاہے۔ محکمہ صحت عامہ کی چیف سکریٹری ڈاکٹر شالنی رجنیش نے اپنے بچوں کو دڑھار اور روبیلا انجکشن دینے کی تصاویر عوامی سطح پر شائع کی ہیں، میں نے بھی اپنے بیٹے کو انجکشن دلوایا ہے، ہمیں یہ بات سمجھ میں نہیں آرہی ہے کہ جو خوف ہمیں محسوس نہیں ہوا وہ آپ میں کہاں سے پیداہوا ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جھوٹی افواہوں اور پیغامات کو نظر انداز کریں، پولیو سے چھٹکار ا پانے والے ہمارے ملک کو 2020تک روبیلا اوردڑھار سے بھی چھٹکار دلانامقصود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں اب تک 95 فیصد بچوں کو یہ انجکشن دئے جاچکے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ہر بچے کو یہ انجکشن دیا جائے اور کوئی بھی اس بیماری میں مبتلا نہ ہو۔انہوں نے مقامی والدین کو اپنے بچوں کے مستقبل کی فکر کرنے کی طرف توجہ دلائی۔

گذشتہ 4-5 دنوں سے بھٹکل میں مقیم رہتے ہوئے ہلیال کے ڈاکٹر محمد سلیم الکلنے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جس انجکشن کو لے کر آج بھٹکل میں جس طرح کا خوف وہراس کا ماحول پیدا کیا گیا ہے  حقیقت یہ ہے کہ یہی انجکشن یعنی ایم ایم آر گذشتہ 30سالوں سے آپ پرائیویٹ  کلینک  جاکر تین ہزار اور چار ہزار روپئے دے کر بچوں کو دے رہے ہیں ، اب جب حکومت مفت میں دینے لگی ہے تو شبہات پیدا کئے جا رہے   ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکولی بچوں کو دینےو الے انجکشن کے متعلق جو افواہیں پھیلائی گئی ہیں  وہ بالکل جھوٹی اور بے بنیاد  باتیں ہیں۔ ملک میں اب تک کروڑ سے زائد بچوں کو یہ ٹیکہ لگایا گیا ہے، ابھی تک کہیں سے بھی کوئی انہونی بات سننے میں نہیں آئی ، لیکن یہاں جھوٹی باتیں بہت پھیلائی جارہی ہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر حکومت چاہتی تو کسی کو بتائے بغیر بھی یہ انجکشن کسی نہ کسی ذریعے سے دے سکتی تھی، اُس کے لئے کئی راستے اور شکلیں موجود ہیں۔ مگر حکومت کی نیت میں کھوٹ نہیں ہے، اس لئے عوام کو خبر کرکے دے رہی ہے۔ ہلیال سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر سلیم نے نہایت ہی خوش اسلوبی کے ساتھ خواتین کے سامنے عوام کے اندر پائے جانے والے شکوک و شبہات کا ذکر کیا اور خود اُن باتوں کے جوابات دیتے ہوئے لوگوں کو کافی مطمئن کرایا کہ یہ انجکشن بچوں کی صحت کے لئے نہایت ضروری ہے اور ہرایک کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو یہ انجکشن ڈلوائے۔

 عالمی صحت عامہ کے ادارے کے آفیسر ڈاکٹر ونایک نے روبیلااور دڑھار انجکشن کے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کی۔ ضلع میڈیکل آفیسر جی این اشوک کمار، بھٹکل اے سی منجوناتھ ، تحصیلدار وی این باڈکر ، بلدیہ صدر محمد صادق مٹا، مجلس اصلا ح وتنظیم کے صدر مزمل قاضیا ، بھٹکل بلاک ایجوکیشن آفسر وینکٹیش پٹگار  ودیگر ذمہ داران اس موقع پر موجود تھے۔ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے جنرل سکریٹری اسماعیل صدیق نے استقبال کرتے ہوئے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔ پروگرام میں خواتین کی بہت بڑی تعداد شریک ہوئی تھیں، پورا ھال بھرکر کافی خواتین باہر بھی بچوں کے ساتھ ٹہری تھیں۔

میٹنگ کے اختتام کے فوری بعد کافی خواتین نے اپنے بچوں کے مسائل کو لے کر ڈاکٹر محمد سلیم الکل سے رائے مشورہ لیا ۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...