بھٹکل:14/اپریل (ایس او نیوز)بھٹکل تعلقہ کے مختلف دلت تنظیموں کی جانب سے کورار کیری میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی جینتی کویوم ِتحفظ ِ دلت ظلم قانون کے طورپر منایا گیا ۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے دلت لیڈر، وکیل رویندر منگلا نے مرکزی حکومت سےمطالبہ کیا کہ وہ دلت ظلم قانون کے ہوبہو نفاذ کے لئے آرڈیننس جاری کرے۔ اور متعلقہ قانون میں دستور کی دفعہ 9میں شامل کرنےکےلئے حکومت ضروری اقدامات کرے۔ دلت سنگھرش سمیتی کے ماروتی پاؤسکر نے امبیڈکر کی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔ پروگرام میں منڈلی ، ماولی ، بستی سمیت مختلف علاقوں کے دلت لیڈران و ذمہ داران شریک تھے۔