اننت کمار ہیگڈے کی غنڈہ گردی کے خلاف سی پی آئی (ایم )کا بھٹکل میں احتجاج :عوامی سطح پر معافی مانگنے اور استعفیٰ دینے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th January 2017, 9:13 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل:17/جنوری  (ایس او نیوز) سرسی کے ٹی ایس ایس اسپتال میں ڈاکٹروں پر جسمانی حملہ کرنے والے اترکینرا پارلیمانی حلقہ کے ایم پی اننت کمار ہیگڈے نے غیر انسانی رویہ اپنایا ہے۔ ایم پی کا رویہ جمہوریت اور دستور کی بے حرمتی ہے۔ اس بات  کا الزام عائد کرتے ہوئے سی پی آئی (ایم ) بھٹکلتعلقہ شاخ نے منگل کو احتجاج کرتےہوئے سرکار کے نام میمورنڈم پیش کیا۔

احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی (ایم ) تعلقہ سکریٹری سبھاش کوپیکر نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اننت کمارہیگڈے کی غندہ گردی کے خلافکیا کارروائی کررہی ہے اُسےعوامی سطح پر ظاہر کیا جائے۔ انہوں نے ڈاکٹروں کو بے خوف ہو کر کام کرنےکا موقع دینے کی بات کہی۔ سی پی آئی (ایم ) کے ماستی نائک، پنڈلک نائک، گیتا نائک وغیرہ موجود تھے۔

احتجاج کے بعد ساحل آن لائن سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے سبھاش کوپیکر نے بتایاکہ کچھ دن پہلے اترکینرا پارلیمانی حلقہ کے ایم پی  اننت کمار ہیگڈے نے سرسی کے  ٹی ایس ایس اسپتال میں  اپنی والدہ کی علالت کےبہانےڈاکٹروں کے ساتھ غیر انسانی رویہ اختیار کرتے ہوئےان پر  حملہ کیا تھا جس کے خلاف سی آئی ٹی یو نے بھٹکل میں احتجاج بھی کیا تھا۔ ایک ذمہ دار عہدے پر فائز لوک سبھا کا ایم پی  اس طرح کا رویہ اختیار کرتا ہے تو  عوامی سماج کو  راست طورپر اس کی مذمت کرنی چاہئے، سی پی آئی اس کی کڑی مذمت کرتے ہوئے ایم پی کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتی ہے۔

ساحل آن لائن سےبات کرتے ہوئے سبھاش کوپیکر کر نےکہاکہ ڈاکٹروں پر حملہ کرنا ایک غیر انسانی سلوک ہے،  میڈیکل اور ڈاکٹروں کے بھی کچھ اصول وضوابط ہوتے ہیں۔ انہوں نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جو شخص پارلیمنٹ میں بیٹھ کر قانون بناتاہے وہی اس طرح کی غیر ذمہ دارانہ حرکت کرتاہے اوربتایا جارہاہے کہ فی الوقت وہ  فرارہوگئے ہیں۔یہاں اس سے زیادہ تعجب خیز بات یہ ہے کہ  ایک عام فرد چھوٹی سی غلطی کرتا ہے تو پولس محکمہ  اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرتے ہوئے  کارروائی کرتا ہے۔ لیکن ایم پی کے حق میں جو نرم رویہ اختیار کیا جارہاہے ہم اس کی سخت مذمت کرتےہیں۔انہوں نےحزب مخالف کانگریس پر بھی خاموش ہونے کا الزام لگایا اور کہا کہ جس اسپتال میں یہ غیرانسانی معاملہ پیش آیا ہے اس کے ذمہ دار شانتارام ہیگڈے خود کانگریس کے بڑے لیڈر ہیں، ان کا  کیس درج کرنے میں پس و پیش کرنا بھی قابلِ مذمت ہے۔  اور جب میڈیکل اسوسی ایشن کے ریاستی صدر رویندر نے سرسی میں ڈاکٹروں اور عوام کے بڑے ہجوم کے ساتھ احتجاج کیا تو پولس کو مجبوراً  کیس درج کر نا پڑا۔ فی الحال ایم پی غائب ہیں، بیرونی ملک فرار ہونے کی خبر ہے۔سی پی ایم رکن پارلیما ن آننت کمار ہیگڈے سےمطالبہ کرتی ہے کہ وہ قانون کی قدر کرتے ہوئےاپنا استعفیٰ دیں۔

سبھاش کوپیکر نے ایم پی اننت کمار ہیگڈے کا کچا چٹھا بیان کرتے ہوئے کہاکہ ایم پی اننت کمار ہیگڈے کا پس منظر دیکھیں تو پتہ چلتاہے کہ بھٹکل فسادات ہوں یا ایسے کئی ایک معاملات ہوں۔ان سب  میں ہمارے ایم پی  ماردھاڑ کرنے اور غنڈہ گردی کرنے میں عادی پائے گئے۔ ان کے رویے کے خلاف  تمام عوام  کو متحد ہونا چاہئے اور تمام لوگوں کو  احتجاج کرتے ہوئے واقعے کی مذمت کرنی چاہئے۔ کوپیکر نے کانگریس پارٹی پر بھی زور دیا کہ وہ ایم پی کے حق میں نرم رویہ اپنانے کے بجائے اُس کی غنڈہ گردی کے خلاف راست طورپر احتجاج کرے۔

یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمیں ایک ایسا ایم پی ملا ہے، جس کی وجہ سے پورے  سماج کا سر شرم سے جھک جاتاہے۔سی پی ایم مانگ کرتی ہے کہ  اگر ان کے پاس اخلاقی قدر ہے تو فوری طورپر  استعفیٰ دیںاورکھلے عام عوام سے معافی مانگیں۔ سبھاش کوپیکر نے کہاکہ حال ہی میں  بی جے پی کے ریاستی صدر  یڈیورپا  نے اُلووی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے   انہیں نصیحت کی تھی اور خود ان کیپارٹی کے لوگ بھی  ظاہری طورپر نہ سہی ، اندرونی طورپر غلطی مان رہے ہیں اورانہیں  حد میں رکھنےکی بات بھی کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام اس طرح  کی غنڈہ گردی کو کبھی برداشت نہیں کریں گے ۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طورپر  مرکزی حکومت اور وزیر داخلہ واضح پالیسی اپناکر آننت کمار ہیگڈے کے خلاف  قانونی کارروائی کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...