سی پی آئی ایم کی آئیکتا ریلی ہر حال میں کامیاب ہوگی ؛ بھٹکل میں سی پی آئی (ایم) ضلعی سکریٹری شانتارام نایک کا بیان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th February 2017, 10:04 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:24/فروری    (ایس او نیوز) سی پی آئی ایم کے اترکنڑا ضلعی سکریٹری شانتا رام نایک نے پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کل 25فروری کو منگلورو میں سی پی آئی ایم کے زیراہتمام آئیکتا ریلی (اتحاد، یک جہتی ریلی ) میں ہرحال میں  کیرلا کے وزیراعلیٰ پنرائی وجین کلیدی خطاب کریں گے، کوئی ہنگامہ نہیں ہوگا، ہم کسی کی بھی پرواہ نہیں کریں گے ہماری ریلی سوفی صد کامیاب ہوگی۔

انہوں نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کو جمہوری اور دستوری سطح پرکئی خطرات کاسامنا ہے۔ مرکز میں برسر اقتدار مودی قیادت کی این ڈے اے حکومت ملک کے سکیولر قوتوں ، ملکی دستور کو تحفظ فراہم کرنے والوں اور عورتوں کی آزادی سمیت کسان، مزدور، اقلیت  وغیرہ پر لگاتار حملہ کررہے ہیں، ان کے حقوق کو چھیننے کی کوشش کررہے ہیں، ان حالات میں سی پی آئی ساحلی اضلاع دکشن کنڑا، اترکنڑا اور اُڈپی اضلاع پر مشتمل ایک بھائی چارگی اور یک جہتی کا پیغام دینے کے لئے ریلی کا اہتمام کیا ہے۔سنگھ پریوار مجوزہ ریلی کی مخالفت میں کئی کارستانیوں کو انجام دے رہاہے، اُلا ل میں ہماری دفتر کو آگ لگانا ہو، مخالف ریلی منعقد کرکے بہت ہی برے الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کیرلا کے وزیراعلیٰ کی ہتک کرنا ہو یہ سب ہندو دھرم کی سنسکرتی نہیں ہے بلکہ یہ غنڈہ سنسکرتی ہے۔ یہ آرایس ایس، وشوہندو پریشد، بجرنگ دل کی غنڈہ سنسکرتی ہے، جب کہ ہمیں معلوم ہے کہ ہندودھرم شانتی کا پیغام دیتاہے۔ امن وشانتی کا پیغام دینے والی ریلی کی مخالفت کرتے ہوئے امن والے شہر میں آگ لگانے کا کام کررہے ہیں، کئی معصوموں نوجوانوں کی ہلاکت کا یہی لوگ اہم سبب بنے ہیں، یہ لوگ غذا، لباس ، تہوار اور عیدوں کو بھی فرقہ وارانہ رنگ میں رنگنے کی کوشش کررہے ہیں، ان کی اسی ذہنیت کی مخالفت کرتے ہوئے سی پی آئی ایم آئیکتا ریلی کا اہتمام کی ہے ، اقلیتوں، دلتوں سمیت تمام عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ریلی میں شریک ہوکر کامیاب بنائیں۔ اشتہار کے لئے لگائے گئے بیانر، فلکس کوپھاڑکر قدموں سے روندڈالا ہے، بہت ہی اوچھی غنڈہ گردی کررہے ہیں جس سے ثابت ہوتاہے کہ انہیں دستور اور جمہوری نظام پر ذرہ برابر بھی اعتماد نہیں ہے۔ ہندوستان کا دستور اپنے تمام شہریوں کو ہر طرح کی آزادی اور حقوق دیتاہے اس کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اس طرح کی غنڈہ گردی کرنے کی ہماری پارٹی کڑی مذمت کرتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...