بھٹکل میں گرفتار شدہ ملزم کے بدن پر پیٹائی کے نشانوں پرعدالت نے دیا دوبارہ میڈیکل جانچ کا حکم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd January 2017, 9:38 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:21/جنوری  (ایس او نیوز) گذشتہ سال ڈسمبرمیں ہرنی اور بھینسہ کے شکار کے الزام میں جمعہ کو ڈرامائی اندازمیں بھٹکل محکمہ فاریسٹ کی طرف سے گرفتار شدہ افضل ائیکری کی دوبارہ میڈیکل جانچ کرانےکا مقامی عدالت  نے حکم جاری کیا ہے۔

 فاریسٹ آفیسران نے جب ملزم کوسنیچر کے روز عدالت میں پیش کیا تومیڈیکل جانچ میں ڈاکٹروں نے نارمل  ہونے کی بات کہی تھی ، عدالت میں ملزم کو پیش کئے جانے کے بعدا ن کے وکیل وکٹر گومس نے کہاکہ ڈاکٹروں نے ملزم کی صحیح جانچ کئے بنا نارمل ہونے کی سند دی ہے، جب کہ اس کے ساتھ مار پیٹ کی گئی ہے،  عدالت میں جج کے سامنے جب ملزم کے کپڑے اُتارے گئے تو اس کے جسم پر جابجا زخم کے نشان پائے گئے ،  جس کے تعلق سے وکیل نے میڈیکل سرٹی فیکٹ پر سوال اُٹھایا اور کہا کہ ان زخموں کا اپنی سرٹی فیکٹ میں  ڈاکٹروں نے ذکر نہیں کیا ہے، وکیل وکٹر گومس نے عدالت سے کہا کہ وہ کسی دوسرے ڈاکٹروں کے ذریعے دوبارہ میڈیکل جانچ کرنے کا حکم دیں۔ وکیل کے دعوے کو عدالت نے منظور کرتے ہوئے جج نے ملزم کی دوبارہ میڈیکل جانچ کرنے کاحکم صادر کیاہے۔

اس تعلق سے ملزم افضل کے گھروالوں نے اخبارنویسوں کو بتایا کہ رات نو بجے تک عدالت کے حکم کی پیروی کرتے ہوئے افضل کو سرکاری اسپتال نہیں لایا گیا ہے اور نہ ہی میڈیکل جانچ کی گئی ہے ۔ اس ضمن میں جب نامہ نگاروں نے سرکاری اسپتال کے ڈیوٹی ڈاکٹر سے رجوع کیا تو ڈاکٹر نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ رات نو بجے تک افضل کو اسپتال نہیں لایا گیا ہے۔ اُدھر وکیل وکٹر گومس نے بتایا کہ رات بارہ بجے سے پہلے پہلے  سرکاری اسپتال کے ڈاکٹر کے ذریعے دوبارہ جانچ کرانا ضروری ہے، نہ کرنے کی صورت میں اسے عدالت کی توہین سمجھا جائے گا۔

رات قریب دس بجے تک سرکاری اسپتال کے باہر کافی لوگ جمع تھے اورمحکمہ جنگلات کی جانب سے کی گئی اغوا کرکے نوجوان کی گرفتاری کو فوریسٹ آفسروں کی غنڈہگردی سے تعبیر کررہے تھے۔عوام اس بات پر بھی تعجب کا اظہا رکررہے تھے کہ اتنی رات بیتنے کے بائوجود افضل کو سرکاری اسپتال نہیں لایا گیا ہے۔

 اب دیکھنا باقی ہے کہ افضل کو رات بارہ بجے سے پہلے دوبارہ میڈیکل جانچ کرائی جاتی ہے یا نہیں اوراس بارڈاکٹر  اپنے پیشہ سے وفاداری کرتے ہوئے ایمانداری کے ساتھ رپورٹ دیتے ہیں یا پھر کوئی اور گل کھلاتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔