ٹھیکداروں کی مانگیں حل کرنے کا مطالبہ لےکر دھارواڑ میں احتجاج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 8th October 2018, 6:20 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:8/ اکتوبر(ایس اؤ نیوز) ریاست میں ٹھیکدار وں کو سنگین حالات کا سامنا ہے، اس سلسلے میں حکومت کو چاہئے کہ وہ فوری اقدامات کرتے ہوئے حالات کو معمول پر لانے کا مطالبہ لے کر اترکرناٹکا  کانٹراکٹر اسوسی ایشن کی جانب سے دھارواڑ میں احتجاج کیاگیا۔

ٹھیکداروں نے احتجاج کے دوران حکومت سے اپیل کی ہے کہ ٹینڈر کے لئے حکومت کی طرف سے عائد کردہ ضوابط کی پیروی نہ کرتے ہوئے من مانی طریقے پر ٹینڈر بلایا جارہاہے۔ ٹینڈر ضوابط ڈبلیو 3اور 4 میں 50لاکھ روپیوں سے زائد کاموں کے لئے 6 ماہ سے زائد کی مدت تعین کرنا ہے ، جو کام 6ماہ کی مدت سے زائد ہوتے ہیں انہیں اسٹار ریٹ دینے کا اصول ہے، مگراس پر کوئی عمل نہیں ہورہاہے۔ ٹینڈردینے کے بعد 30دنوں کے اندر تمام کارروائیوں کو مکمل کرنا ہے ، ایسا نہیں کیا گیا تو ٹھیکداروں پر معاشی بوجھ پڑتاہے۔ مختلف محکمہ جات کے ٹینڈر کے لئے دئیے گئے ورک ڈن سرٹیفکٹ کو تصدیق کے لئے بھیجا جاتاہے تو فوری طورپر اس کے متعلق کارروائی کی جائے۔ ٹھیکدار ٹینڈر سونپنے کے بعد اسی صورت میں اس کو رد کیا جائے جب کہ وہ اس کا اہل نہ ہو۔ غیر ضروری ، اپنے مفادات اور کسی کے دباؤ میں کانٹراکٹر کو رد کرنا صحیح نہیں ہے۔ جب ٹینڈر ہوجاتاہے تو متعینہ مدت میں کام پورا ہونے کے بعد کانٹراکٹر کو بل کی ادائیگی ہو۔ آج کل ٹھیکدار بعض مخصوص کاموں کے لئے مزدوروں کو  باہر سے لانا پڑتاہے، موجودہ مزدوری بہت کم ہے اس میں اضافہ کرنے کا ٹھیکداروں نے مطالبہ کرتے ہوئے دھارواڑ زون کے چیف انجنئیر کو میمورنڈم سونپا۔ اس موقع پر اسوسی ایشن کے صدر سبھا ش پاٹل، ضلع سمیتی کے صدر شیام سندر بھٹ، نائب صدر ٹی ڈی نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...