بھٹکل:ٹھیکدار وں کے مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ لے کر سنگھ کی طرف سے دھارواڑ میں احتجاج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th June 2017, 8:08 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:17/جون (ایس اؤنیوز)حالیہ برسو ں میں ٹھیکداروں کے مسائل میں اضافہ ہوتاجارہاہے، سرکار فوری طورپر ضرور ی اقدامات کرتے ہوئے مسائل کی طرف توجہ دینے کا اترکرناٹکا ٹھیکدار سنگھ کے ممبران نے دھارواڑ سپر نٹنڈنٹ انجنئیر دفتر کے روبرو احتجاج کرتے ہوئے حکومت کو میمورنڈم سونپ کر مطالبہ کیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق جو ٹھیکدار سرکاری ترقی جات کاموں کو انجام دے رہے ہیں ان پر%18 جی ایس ٹی عائد کرنے کی جارہی ہے۔ کانٹراکٹروں کی نرخ فہرست میں اس کو شامل کرنے کے بعد ہی ٹھیکداروں کے بل سے اس کی کٹوتی ہو، خام اشیاء کی قلت ہے ، مارکیٹ میں ان کی قیمت نرخ فہرست میں درج اشیاء کی قیمتوں سے زیادہ ہے۔ کسی بھی کام کے لئے پوری رقم موجود ہونے پر ہی ٹینڈرکا اعلان کریں، ٹینڈر کی مدت طئے کرتے وقت ٹینڈر کی رقم، کام کی جگہ ، خام اشیاء کی دستیابی اور بارش ان تمام نکات کو شمار کرتے ہوئے کا م کی مدت طئے کرنے کی مانگ رکھی گئی ہے۔ چھوٹی آب پاشی محکمہ کے زیر انتظام کئے جانے والے کاموں کی بل ادائیگی کے دوران ہونےو الی تفریق کو ختم کیا جائے۔ ٹھیکدار وں کا لائسنس جاری رہنے پر ٹھیکداروں کے کام کے لئے منظور کی گئی سند ، جاری مدت والے ٹینڈر یعنی 5سال کے بعد بھی اس کو قبول کیا جائے، کچھ ادارے ٹھیکداروں کو ہراساں کرتے ہوئے ذہنی اذیت دینے اور ان سے رقم کا مطالبہ کرتے ہیں، ایسے سنگھ پر پابندی عائد کرنے کامطالبہ میمورنڈم میں کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سنگھ کے صدر سبھاش پاٹل ، سکریٹری آر آر مانے ، بھٹکل کانٹراکٹر سنگھ کے صد رٹی ڈی نائک، ایم بھٹ، سراج الدین ، وینکٹیش نائک ، ستیش نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی