بھٹکل میں ایک ہزار کروڑ روپئے نہیں بلکہ 1,200کروڑروپئے منظور ہوئے ہیں؛ 6ڈسمبر کو وزیراعلیٰ خود بھٹکل پہنچ کر بتائیں گے تفصیلات : رکن اسمبلی منکا ل وئیدیا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 4th December 2017, 8:07 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:4/ دسمبر(ایس اؤنیوز)گذشتہ ساڑھے چار سالوں میں بھٹکل ہوناور ودھان سبھا حلقہ کو دی گئی ریاستی حکومت کی  امداد کو لے کر مخالفین نے حساب کتاب پوچھا تھا،  مگر جب میں نے جائزہ لیا تو پتہ چلا کہ حلقہ کو ملی کل امدادی رقم  ایک ہزار کروڑ روپئے نہیں بلکہ 1200کروڑ روپیوں سے بھی زائد ہے، اس کی مکمل تفصیلات خود ریاست کے وزیراعلیٰ سدارمیا بھٹکل پہنچ کر دیں گے۔یہ بات بھٹکل  رکن اسمبلی منکال وئیدیا کہی۔

وہ یہاں پیر کی شام پولس پریڈ میدان میں پریس کانفرنس کے ذریعے جانکاری دے رہے تھے۔رکن اسمبلی نے بتایا کہ حلقہ کو منظور شدہ  امداد میں 100کروڑ سے زائد رقم رہائشی منصوبہ جات پر مشتمل ہے۔ بھٹکل ہوناور کے 1000سے زائد مریضوں کو 3کروڑروپئے کی امداد دی گئی ہے۔ منکال وئیدیا کے مطابق آئندہ کچھ دنوں میں امداد ی رقم 1200 کروڑ سے بڑھ کر  1500کروڑروپئے سے بھی زائد ہونے کا امکان ہے۔ حلقہ میں کئے گئے اور جاری ترقیاتی  کاموں کے لئے ریاستی وزیر اعلیٰ سدرامیا کا مکمل تعاون حاصل رہاہے اور مجھے خوشی ہے کہ میں نے وزیراعلیٰ کو جو بھی درخواست روانہ کی ہے، انہوں نے  میری ہر درخواست کو  منظوری دی ہے۔

رکن اسمبلی نے جانکاری دی کہ ریاستی وزیر اعلیٰ سدرامیا 6 دسمبر کو ہماری دعوت پر ضلع کا دورہ کررہے ہیں۔ بھٹکل میں صبح 11بجے 131 کاموں کا افتتاح کریں گے ۔ سیکڑوں کاموں کے لئے سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ وزیرا علیٰ کے ساتھ وزراء کی ایک ٹیم ہوگی جس میں آر وی دیش پانڈے ، مہادیوپا، ایچ کے پاٹل سمیت 10سے زائد وزراء پروگرام میں شریک ہونگے۔ اسی دن وزیراعلیٰ 1200کروڑ روپیوں کی امداد کی مکمل تصویر بھٹکل ہوناور حلقہ کے عوام کے سامنے رکھیں گے۔ انہوں نے سنگ بنیاد رکھے گئے کاموں کی تکمیل اگلے 5-6مہینوں میں ہونے کی امید جتائی ۔ حلقہ کے عوام کو میرے رکن اسمبلی بننے سے پہلے میرے کاموں کے متعلق انہیں جانکاری نہیں تھی میں جب رکن اسمبلی بنا تو عوام کو میرے کاموں کے متعلق تفصیلی جانکاری ملی ہے۔

6دسمبر کو بھٹکل میں منعقد ہونے والا پروگرام پارٹی کا نہیں بلکہ سرکاری پروگرام ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے بھی پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے پارٹی کے تعصبات سے اوپر اٹھ کر ہرایک شہری کو پروگرام میں شرکت کرنےکی اپیل کی۔ ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، تعلقہ پنچایت صدر ایشورنائک، بلدیہ صدر محمد صادق مٹا، جالی پنچایت صدر عبدالرحیم شیخ، بلاک کانگریس صدر وٹھل نائک، اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمن وشنو دیواڑیگا، گوپال نائک، وینکٹیش نائک، کے ایم اشفاق، مہابلیشور نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔