بھٹکل کانگریس پارٹی کی جانب سے شہید نوجوانوں کو شردھانجلی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th February 2019, 5:39 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:16؍فروری (ایس او نیوز) جموں کشمیر کے پلوامہ میں جمعرات کو دہشت گردانہ حملہ میں شہید ہوئے بھارتی فوج کے بہادر سپاہیوں کو بھٹکل کانگریس پارٹی کی جانب سے شردھانجلی دی گئی ۔

جمعہ کو سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا کے گھر میں جمع ہوئے کانگریس لیڈران اور کارکنان شہید فوجی نوجوانوں کی تصاویر کے سامنے دیا جلا کر پھول مالا پہنائی۔ اس موقع پر سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا، ضلع پنچایت ممبر پشپا نائک، سندھو بھاسکرنائک، تعلقہ پنچایت نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا، اے پی ایم سی صدر گوپال نائک، تعلقہ پنچایت ممبر وشنو دیواڑیگا، عبدالرحیم شیخ، وٹھل نائک، سنتوش نائک، مہابلیشورنائک، دیوی داس آچاری، جالی پنچایت ممبران سمیت کئی لیڈران اور کارکنان شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...