بھٹکل کے شہری علاقوں میں کانگریس امیدوار منکال وئیدیا کی انتخابی تشہیری مہم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th April 2018, 7:03 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:17/اپریل (ایس او نیوز)شہر علاقوں میں بوتھ لیول گھر گھر جا کر کانگریس امیدوار منکال وئیدیا نے انتخابی تشہیری مہم کا آغاز کرتے ہوئے آسارکیری، منکولی ، وی وی روڈ سمیت مختلف وارڈوں میں کانگریس کارکنان سے ملاقات کرتے ہوئے پھر ایک بار ووٹ دینے کی اپیل کی۔

اس موقع پر کانگریسی کارکنا ن سے خطاب کرتے ہوئے منکال وئیدیا نے کہاکہ گذشتہ مرتبہ آزاد امیدوار کے طورپر منتخب ہونے کے بعد حلقہ کی ترقی کے لئے رات دن کام کیاہوں ۔ میری میعاد میں پارٹی اور دھرم کی تفریق نہ کرتے ہوئے ہر ایک کا کام کیا ہوں۔ ترقی کے معاملے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ، مجھے اعتماد ہے کہ عوام اس مرتبہ مجھے اکثریت کے ساتھ جیت دلائیں گے۔ اس مرتبہ کی جیت کے بعد حلقہ کے تمام بقیہ کاموں کو پورا کرنے کا وعدہ کیا۔

بلاک کانگریس صدر وٹھل نائک نے منکال وئیدیا کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہاکہ بھٹکل کی تاریخ میں ہزاروں کروڑ روپیوں کے ترقی جات کاموں کو منظوری لے کر منکال وئیدیا ایک حقیقی عوامی نمائندے کے طورپر ابھرے ہیں۔ ہمیں ایسے نمائندو ں کو اپنا قیمتی ووٹ دے کر لیڈسے جیت دلانےکی اپیل کی۔ اس موقع پر ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، ضلع پنچایت ممبران سندھو بھاسکر نائک، تعلقہ پنچایت صدر ایشور بلیا نائک، نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا، ممبر جئے لکشمی گونڈ، شرالی گرام پنچایت صدر وینکٹیش نائک، لیڈران وینکٹیش نائک، سدھاکر نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔