بھٹکلی احباب کی کمپنی ’’کونفی بیگ ‘‘ میں اب آرہی ہے خصوصی چِپ، موبائل کے ذریعے بچوں کی ٹریکنگ ممکن ہوگی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 4th March 2017, 12:57 AM | ساحلی خبریں | اسپیشل رپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 3/مارچ (ایس او نیوز):   مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے 2000نئے نوٹوں میں چپ نصب کئے جانے اور نوٹوں کی گڈیوں کا پتہ لگانے کو لے کر بہت ساری افواہیں پھیلائی گئیں وہ سب خبریں اب پرانی ہوچکی ہیں ۔ آربی آئی نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوٹوں میں ایسا کچھ نہیں ہے ، اس خبر کے جھوٹی ہونے کی بات بھی پرانی ہوچکی ہے ۔ لیکن تازہ خبر یہ ہے کہ بھٹکل میں اسکول بیگوں میں چِپ نصب کئے جانے کو لے کر جدید تخلیق سامنے آئی ہے، جو صرف شہر بھٹکل کے لئے نہیں بلکہ پورے ملک کے لئے ایک تجسس بھری تخلیق ہوسکتی ہے۔

یہ اسکول بیگ اب  بچوں کو پہنانے کے بعد والدین اپنے بچوں کے تئیں بے فکر ہوسکتے ہیں، کیونکہ اس بیگ میں موجود چِپ کی مدد سے گھروالے یہ جان سکیں گے کہ بچہ کس جگہ موجود ہے۔ اگر بچہ کو اسکول ٹمپو اسکول میں ہی چھوڑ کر آگئی تو بھی پتہ چلے گا، بچہ کہیں اور چلا گیا تو بھی معلوم ہوجائےگا اور بچہ کو خدانخواستہ بیگ کے ساتھ اغوا بھی کرلیا گیا تو بھی بیگ میں موجود چِپ والدین کے موبائل پر موجود ایک ایپ کے ذریعے اپنے لوکیشن کی جانکاری فراہم کرتی رہے گی۔

اسکول اور دیگر بیگوں کی تیار ی  اور مارکیٹنگ کا بڑا نام ’’ کونفی ‘‘ بنگلورو سے لے کر چنئی تک ، پھر وہاں سے سات سمندر پار دبئی وغیرہ میں بھی اچھی مارکیٹنگ کے ذریعے اب کافی نام کمارہاہے۔ "کونفی" کمپنی کے تعارف کے لئے صرف اتنا کافی ہے کہ دنیا کی مشہور ومعروف سافٹ وئیر کمپنیاں اپنی پسند کی ڈیزائن اور رنگ کو لے کر 'کونفی' کمپنی کو اپنی من پسند اور اپنی کمپنی کے مارک کے ساتھ بیگوں  کی تیاری کا آرڈر دیتے  ہیں۔

بھٹکلیوں کی وطن دوستی اور وطنی فکر کے لئے اتنا کافی ہے کہ "کونفی" کمپنی کی فیکٹری بنگلورو میں ہے لیکن اس کے مالک امان اللہ کولا کا تعلق بھٹکل سے ہے۔ وہ گذشتہ 15سالوں سے مختلف ڈیزائن اور رنگوں پر مشتمل بیگوں کی تیاری میں' کونفی'  کو ایک منفرد مقام دلا چکے ہیں۔  بنگلورو میں مزدورں کی تنخواہوں میں حد سے زیادہ مانگ کو دیکھتے ہوئےامان اللہ اور اس کے بھائی نے نئی جگہوں کی تلاش کرنے کے بجائے اپنے شہر بھٹکل کو ترجیح دی اور  حنیف آباد علاقہ میں چھوٹی فیکٹری قائم کرتے ہوئے کئی بے روزگاروں کو روزگار فراہم کیاہے۔ بھٹکل کی فیکٹری میں تیار کردہ بیگ   ملک کے بڑے بڑے شہروں ، مختلف مقامات سمیت بیرونی ممالک کو بھی درآمد  کی جارہی ہیں۔

مگر اب جدیدزمانے کے تقاضوں کے تحت "کونفی "کمپنی نے بھی قدم ملاتے ہوئے نئی بیگ کی تیار ی میں نئی تخلیق کو راہ دینے سے پھر ایک بارمارکیٹنگ کی دنیا میں متعارف ہوگئی ہے۔ آئیے ! دیکھیں کہ کونفی  نے بیگ کی تیاری میں کون  سی نئی تخلیق کو جنم دیاہے۔

کونفی کمپنی کی طرف سے تیار کردہ بیگ کے اندر خاص ٹکنالوجی کو اپنا کر چِپ، بلیوٹوتھ  اور پاور بینک ،اِن  بلٹ(In-built)نصب کیا گیا ہے، جد ید ٹکنالوجی کی یہ بیگ آپ کے لئے چوکنا اور تنبیہ کرنے والا آلہ  ثابت ہوسکتی ہے ۔ بیگ  میں ان بلٹ ٹکنکی اشیاء آپ کے موبائیل سے آپریٹ ہونگے۔اس کے لئے کونفی بیگ کی طرف سے آپ کو اپنے موبائل میں ایک اپلیکشن ڈائون لوڈ کرنا ہوگا، جس کی مدد سے آپ  جہاں کہیں بھی بیگ چھوڑ  کر آئیں گے، یا یہ بیگ کہیں بھی گم ہوجائے گی تو موبائل پر موجود ایپ کی مدد سے اس بات کا پتہ لگایا جاسکے گا کہ یہ بیگ کہاں پرہے اور کس علاقہ میں ہے بیگ میں موجود جی پی ایس لوکیشن کے تحت آپ کے موبائیل پر پیغام ارسال ہوتا رہے گا۔ متعلقہ نئی تخلیق سے بیگکی چوری کرنا آسان نہیں ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ کونفی کی یہ بیگ تعلیمی میدان میں انقلاب برپا  کرنے کے امکانات ہیں۔

اسکولوں اور کالجوں سے طلبا کا اغواء ہونا، بعض کالج طلبا کی آوارہ گردی سے پریشان والدین کے لئے کونفی بیگ اس سلسلے میں پوری جانکاری اور معلومات فراہم کرے گی۔ والدین گھر بیٹھے اپنے بچوں کی بڑی آسانی کے ساتھ نگرانی کرسکیں گے، اور اسی طرح بیگ  میں نصب کردہ پاور بینک سے موبائیل اور لیپ ٹاپ کو رچارج  بھی کیا جاسکے گا۔

ٹکنکی سطح پر بہترین اور معیاری چِپ، بلیوٹوتھ، پاور بینک (ان بلٹ)تیاری کے لئے کونفی مالکان روس اور چین وغیرہ سے جدید ٹکنالوجی حاصل کررہے ہیں۔ متعلقہ ممالک میں ٹکنالوجی کو لے کر کمپنیوں سے بات چیت ہوچکی ہے، میک ان انڈیا کا نعرہ دینےو الوں کو بھلے ہی اس کی خبر ہویا نہ ہو ، مگر بھٹکل کے صنعت کاروں نے میک ان انڈیا منصوبے کے تحت عملی قدم اُٹھاتے ہوئےبھٹکل کے احباب ، بنگلورو کی ’’ایم آر ٹک‘‘ سے منسلک ہوگئے ہیں۔ اگر منصوبے کے مطابق کام جاری رہتاہے تو مجوزہ چِپ والی بیگ  اگلے 6مہینوں میں ملک کی مارکیٹ میں نظر آئیں گی۔

کونفی بیگ کے مالک امان اللہ کولا سےاس نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے: 1919 313 966 91+

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...

کیا وزیرمنکال وئیدیا اندھوں کے شہر میں آئینے بیچ رہے ہیں ؟ بھٹکل کے مسلمان قابل ستائش ۔۔۔۔۔ (کراولی منجاو کی خصوصی رپورٹ)

ضلع نگراں کاروزیر منکال وئیدیا کا کہنا ہے کہ کاروار میں ہر سال منعقد ہونےو الے کراولی اتسوا میں دیری اس لئے ہورہی ہے کہ  وزیرا علیٰ کا وقت طئے نہیں ہورہاہے۔ جب کہ  ضلع نگراں کار وزیر اس سے پہلے بھی آئی آر بی شاہراہ کی جدوجہد کےلئے عوامی تعاون حاصل نہیں ہونے کا بہانہ بتاتے ہوئے ...

اترکنڑا میں جاری رہے گی منکال وئیدیا کی مٹھوں کی سیاست؛ ایک اور مندر کی تعمیر کے لئے قوت دیں گے وزیر۔۔۔(کراولی منجاؤ کی خصوصی رپورٹ)

ریاست کے مختلف علاقوں میں مٹھوں کی سیاست بڑے زورو شور سے ہوتی رہی ہے لیکن اترکنڑا ضلع اوراس کے ساحلی علاقے مٹھوں والی سیاست سے دورہی تھے لیکن اب محسوس ہورہاہے کہ مٹھ کی سیاست ضلع کے ساحلی علاقوں پر رفتار پکڑرہی ہے۔ یہاں خاص بات یہ ہےکہ مٹھوں کے رابطہ سے سیاست میں کامیابی کے ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...