نومبر 3/ کو ہوگا،دمام میں بھٹکل کمیونٹی ملن 2016؛ تیاریاں زوروشور سے جاری

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th October 2016, 6:09 AM | خلیجی خبریں |

دمام 24/اکتوبر(ایس او نیوز/ سالم شاہ بندری) گذشتہ سالوں کی طرف امسال بھی دمام میں بی ایم جے  منطقہ الشرقیہ کے زیراہتمام بھٹکل کمیونٹی ملن انشاء اللہ مورخہ 3/نومبر کو منعقد ہورہا ہے، جس کے لئے تیاریاں زور وشور سے جاری ہے۔ دمام، الخبرالثقبہ۔ الاحساء۔ رحیمہ اور الجبیل میں کثیر تعداد میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کو ایک پلیٹ فارم پر لانے اور ان لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑے رکھنے کے مقصد کے تحت منعقد کئے جانے والے اس بھٹکل کمیونٹی ملن میں ممبئی سے معروف کامیڈین گورو شرما کو مدعو کیا گیا ہے، جو ممبران کو تفریح فراہم کرے گا۔ مہمان خصوصی کے طور پر کچھ اہم شخصیات کے نام فی الحال زیرغور ہیں، جس کے تعلق سے عنقریب جانکاری ملنے کی توقع ہے۔

گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی بھٹکل ملن میں بچوں کے تفریحی پروگرام ہوں گے، جبکہ ریفل ڈرا کے ذریعے کافی انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

 پروگرام کے کنوینر احمد طاہر رکن الدین نے بتایا کہ اس بار بھی بھٹکل ملن کا پروگرام ظہران انٹرنیشنل ہوٹل میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے تمام ممبران سے درخواست کی ہے کہ 31اکتوبر سے پہلے پہلے اپنی نشست محفوظ کریں، جس کے لئے اولین فرصت میں ٹکٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔

 ٹکٹ مندرجہ ذیل مقامات سے حاصل کی جاسکتی ہے ۔

              دمام -  
1) ویسٹرن ٹیکسٹائل
8341442
  2) فائز احمد صدیق
 "کلاسك"     Klassic 
0531333101
3) اطہر شاہ بندری- سم کلکشن 0530495930 

             الخبر
1) بھٹکل اسٹور ۔ یونس یس پی 
0501441488

2) باشاہ گولٹے 0504911547

3) عاطف مالکی 0507456924 

            الجبیل
1) احمد طاہر رکن الدین
0509038061
2) خطاب معلم
0502753444
3) عبدالرحمن پٹیل
0502092444

            رحیمہ
ابراھیم خلیل جوہر
0530511400

               ثقبة
راہب محتشم
0533834683      

           الأحساء
سعود رکن الدین
0554628346  

 احمد طاہر نے اس بات کی بھی درخواست کی ہے کہ فیملی کوپن کے ساتھ اپنا گیفٹ ہمپرس کوپن بھی ضرور حاصل کریں

بھٹکل مسلم جماعت منطقہ الشرقیہ کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ یہ جماعت کل 5حلقوں دمام ۔ الخبر و الثقبہ   ۔الاحساء ۔ رحیمہ اور الجبیل پر مشتمل ہے ۔۔

جماعت کے کل ممبران تقریبا 1200 ہیں جس میں  کل paid ممبران 900 ہیں ممبران کی تعداد زیادہ تر دمام اور الجبیل کے بعد الخبر میں ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ جماعت تقریبا 27 سال سے قائم ہے ۔ جماعت کے صدر مولانا عبدالباسط حافظ ہیں تو جنرل سکریٹری کے طور پر جناب مزمل رکن الدین سی اے اپنی خدمات پیش کررہے ہیں۔ خیال رہے کہ پچھلے سال شراوتی خلیج کانسل کی میٹنگ میں اس جماعت کے ایک رکن جناب صدیقہ ارشاد( شاہبلی) نے ولکی میں ایک اسکول کی مکمل تعمیر کرانے کی ذمہ داری قبول کی تھی اور ساتھ ہی اسکول کی کل ڈھائی 3 ایکڑ زمین پر کمپاؤنڈ تعمیر کرنے کی بھی ذمہ داری قبول کی تھی، جس کا تعمیراتی کام شروع کیا جاچکا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...