جدہ میں بھٹکل مسلم کمیونٹی کا خوبصورت گیٹ ٹو گیدر؛ اسحاق شاہ بندری کی خدمات کے اعتراف میں کی گئی تہنیت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th April 2017, 3:16 PM | خلیجی خبریں |

جدہ 15/اپریل (ایس او نیوز) یہاں جدہ کے رحمانیہ عائلہ استراح میں مورخہ 13/ اپریل کو جدہ میں مقیم بھٹکل کمیونٹی کا ایک گیٹ ٹوگیدر پروگرام منعقد ہوا جس میں مختلف تفریحی پروگرام کے ساتھ ساتھ جدہ جماعت کے سابق سرپرست جناب اسحاق شاہ بندری کی خدمات کے اعتراف میں اُن کی تہنیت کی گئی اور سپاس نامہ پیش کیا گیا۔

پروگرام رات ٹھیک آٹھ بجے مولوی عفان اُدیاور کی تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔ جماعت کے صدر نعمان علی اکبرا نے پروگرام کی صدارت کی، پروگرام کی کنوینرشپ شکیل سعدا نے کی تھی جبکہ جناب عبدالسلام دامدا ابو نے پروگرام کو ترتیب دیا تھا۔

جلسے کی نظامت جدہ جماعت کے سرپرست جناب زاہد رکن الدین نے کی، جلسہ میں حاضر ممبران اور مہمانوں کااستقبال سکریڑی حبیب اللہ محتشم نے کیا، اس گیٹ ٹو گیدر میں نائطی شاعر ادیب و صحافی مرحوم جناب سید عبدالرحیم ارشاد کو خراج عقیدت پیش کیا گیا.اور  انکی سدا بہار لکھی ہوئی نظموں کو مختلف گلوکاروں نے بہت ہی خوبصورت  انداز میں پیش کرتے ہوئے سامعین سے خوب داد حاصل کی۔ گلوکاروں میں اسامہ منیری،طحہ شابندری ،عمران آدم  اور جبلین نائطے کی حاضرین نے خوب داد و تحسین کی، مرحوم محمد علی پرواز کی رحلت پر انکی یاد میں انکا ہی کلام  زرا پلا تمی چڑواں ہاری منکی کے شاعر خورشید ساوڑا نے انہی کے انداز میں پڑھکر سنایا ۔

موجے بابا دبئ وچے ناہی کھیکا ہیتام عسکری نے  پڑھکر سنایا اور سامعین نے انکا انداز دیکھکر بہت ہی لطف اٹھایا اور داد سے نوازا. جلسے میں جدہ جماعت کےسابق سر پرست جناب اسحاق شاہ بندری کے جماعت میں 27 سالوں تک خدمات انجام دینے کے بعد ابمستقل طور پر وطن لوٹنے اور بھٹکل میں انجمن حامئی مسلمین میں  ایڈیشنل جنرل سکریڑی کے طور پر خدمات انجام دینے پران کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔ اور ان کے کاموں کو سراہتے ہوئے اُن کی تہنیت کی گئی۔ اس موقع پر جماعت کی جانب سے جنرل سکریٹری عُبیداللہ عسکری نے سپاس نامہ پڑھ کر سنایا اسی طرح  ان کی تعلیم سے لے کر جدہ کی 27 سالہ زندگی پر لکھی ہوئی تحریرجماعت کے سرگرم رُکن اور سابق صدر جناب زاہد رکن الدین نے پڑھ کر سنایا۔  فضل الرحمن منیری کی دعائیہ کلمات کے ساتھ پروگرام اختتام پزیر ہوا.

ممبروں کی تفریح اور دلچسپی کے لئے بی سی جدہ کےاسپورٹس سکریڑی ریحان کوبٹے نے والی بال کھیل کا اہتمام کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی ختم

سعودی خواتین پر لگی ڈرائیونگ  کی پابندی ختم ہوتے ہی خواتین رات کے بارہ بجتے ہی جشن مناتے ہوئے  سڑکوں پر نکل آئیں اور کار میں بلند آواز میں میوزک چلاکر  شہروں کا چکر لگاتے ہوئے اس پابندی کے خاتمے کا خیر مقدم کیا۔

بھٹکل کمیونٹی جدہ کا عید ملن یکم شوال کو تزک و احتشام سے منایا گیا

یکم شوال 15 جون 2018کو  جدہ شہر کے بیچوں بیچ بہت ہی خوبصورت پاریس ہال میں بی سی جدہ کے ممبران کے لئے عید ملن منعقد ہوا. کثیر تعداد میں ممبران اور مہمانان بھی شریک ہوئے. پروگرام کا اغاز مولوی عفان ادیاور کی خوش آواز تلاوت کلام پاک سے ہوا.

مسجد الحرام میں غیر ملکی شخص کی خودکشی

سعودی عرب کے شہر مکہ میں اسلام کے مقدس ترین مقام مسجد الحرام میں ایک شخص نے خود کشی کر لی ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے مکہ پولیس کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ غیر ملکی شہری نے جمعہ کی رات نو بج کر 20 منٹ پر مسجد الحرام کی چھت سے نیچے طواف کرنے کی جگہ پر ...