بھٹکل تعلقہ کے شیرالی اور مرڈیشور میں اسٹریٹ لائٹ کی بیٹریاں چرانے والے نکلے بھٹکل کالج کے طلبہ !

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th December 2018, 9:53 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 26؍دسمبر ( ایس او نیوز) پچھلے کچھ دنوں سے بھٹکل تعلقہ کے بینگرے، شیرالی، مرڈیشور وغیرہ علاقے میں لگائی گئی سولار اسٹریٹ لائٹس سے بیٹریاں چرانے کے الزام میں بھٹکل پولس نے بالاخر دو چوروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ چوری کی وارداتوں کی متعلقہ گرام پنچایتوں کے ڈیولپمنٹ آفیسرز نے پولیس اسٹیشن میں شکایتیں درج کروائی تھیں جبکہ  شیرالی مندر کے احاطے میں بیٹریاں چرانے کا معاملہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا تھا اور متعلقہ وڈیو ساحل آن لائن وڈیو نیوز میں پوسٹ کی گئی تھی۔

پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات کے بعد جن دو ملزموں کو گرفتار کیا ہے وہ بھٹکل کی ایک کالج کے طالب علم ہیں۔ ان کی شناخت ہیبلے گرام کے رہنے والے گروراج مادیوا نائک(۱۹سال) اور کنڈے کوڈلو کے رہنے والے سدیپ نارائن نائک (۱۷سال) کے طور پر کی گئی ہے۔ گروراج بی اے کے فرسٹ ایئر کا طالب علم ہے جبکہ سدیپ پی یو سی میں زیر تعلیم ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے گرفتار کیے گئے ملزمین سے چرائی گئی ۳ سولار بیٹریاں، چوری میں استعمال کیاگیا اسکریو ڈرائیور اور دیگر اوزار ضبط کرلئے  ہیں۔

 ملزمین کوگرفتاری کے بعد مقامی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

 اس موقع پر پی ایس آئی روی نے بتایا کہ ملزموں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی گئی ہے ، مگر یہ ایک انتہائی افسوسناک بات ہے کہ نوجوان طالب علموں نے چوری کی واردات انجام دے کر خود اپنے مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ اس تعلق سے پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی