بھٹکل میں ساحلی دستے اور پولس کی جانب سے نمائشی کاروائی کامیاب؛ نقلی بم سمیت تین لوگوں کو پکڑنے میں پولس کامیاب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd November 2017, 8:38 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:22/ نومبر (ایس اؤنیوز) ساحلی محافظ دستہ کی جانب سے اہتمام کئے گئے ساگر کوچ نامی نمائشی کارروائی بھٹکل میں کامیاب ہوگئی اورساحلی محافظ دستے نے پولس کے تعائون سے  تین  لوگوں کو نمائشی بم کے ساتھ پکڑنے میں کامیابی حاصل کرلی ۔تعلقہ کے ماوین کوروے بندرگاہ پر منگلورو ساحلی تحفظ دستہ (ریڈ فورس) کے 4نمائشی بم کو ساحلی دستہ کے عملے اور بھٹکل دیہی پولس تھانہ پولس نے پتہ لگا یا اور ان نمائشی بموں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

منگلورو سے مشینی بوٹ کے ذریعے سپلائی کئے جارہے نمائشی بموں کو منگل کی صبح 7بجے کے قریب دور سے ہی بینا کولر سے پتہ لگانے کے بعد بھٹکل ساحلی دستہ کا عملہ ماہی گیر بوٹوں کے توسط سے ان کو چاروں طرف سے گھیرلیا اور ان کی  مشینی بوٹ کو ساحل پر لے آئے۔ ایس آئی ریوتی ، بھٹکل دیہی پولس تھانہ اے ایس آئی بورکر، عملہ ناگراج ، دیانند ، ناویک ملپا، روی کرن وغیرہ کارروائی میں شریک تھے۔نمائشی فرضی بم کو  منگلورو ساحلی دستے کے گورو بھاردواج ، منجوناتھ ، بیرپا اور نلیش کمار اپنے ساتھ لے کر  بھٹکل سپلائی کررہے تھے، جس کے دوران انہیں دھر لیا گیا۔ بعد میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کئے گئے دستاویزات کی بنیاد پر اُنہیں چھوڑ دیا گیا۔

خیال رہے کہ ساحلی محافظ دستہ اور پولس کو چاق و چوبند رکھنے کے مقصد سے  مینگلور، اُڈپی اور اُترکنڑا ،( تین اضلاع) کے درمیان   ایسی فرضی کاروائیاں  سال میں دو  مرتبہ انجام دی جاتی ہیں،  اور ہر بار ایسی کاروائیوں کو انجام دینے کے دوران حفاظتی دستے  اُنہیں پکڑنے میں کامیاب رہے ہیں۔ اس بار تین لوگوں کی نمائشی گرفتاری بھٹکل میں  ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔