بھٹکل کوسٹل کنگ ویلفئیر اسوسی ایشن کے زیر اہتمام خون عطیہ کیمپ کا انعقاد  

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 30th October 2018, 8:20 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل: 30؍اکتوبر (ایس او نیوز) کوسٹل کنگ ویلفئیر اسوسی ایشن بھٹکل ، بلڈ ہیلپ کیئر کرناٹکا کے اشتراک اور ریڈ کراس سوسائٹی کنداپور کے تعاون سے شہر کے مدینہ کرکٹ گراؤنڈ میں 30اکتوبر 2018بروز منگل کو  خون عطیہ کیمپ کا انعقاد ہوا۔

صبح 30-09بجے خون عطیہ کیمپ کا آغاز ہوا۔ کیمپ کے دوران150سے زائد افراد نے  خون کاعطیہ دیا۔ اس موقع پر ریڈ کراس سوسائٹی کنداپور کے چیرمن جئے کمار شٹی ، خازن شیورام شٹی ، ممبران گنیش آچاری ،وریندر کمار گتل، فیاض علی بیندور، جالی پٹن پنچایت کے صدر آدم پنمبور، کوسٹل کنگ ویلفئیر اسوسی ایشن کے صدر اقبال پٹھان ، وسیع اللہ سدی باپا، عبدالغفور صاحب، مولانا اشفاق پوٹے سمیت کئی لوگ موجود تھے۔

خون عطیہ کیمپ کی اختتامی تقریب میں ریاستی کابینہ کے وزیر برائے مویشی پالن  اور ماہی گیری وینکٹ راؤ ناڈگوڈا نے شرکت کرتے ہوئے اسوسی ایشن کے سماجی خدمات کی ستائش کی ۔ اس موقع پر اسوسی ایشن کی جانب سے موصوف وزیر شال پوشی کرتے ہوئے ان کی تہنیت کی گئی ۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔