بھٹکل کوسٹل کنگ ویلفئیر اسوسی ایشن کے زیر اہتمام بڑے پیمانے پر خون عطیہ کیمپ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 29th October 2018, 6:18 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل: 29؍اکتوبر (ایس او نیوز) کوسٹل کنگ ویلفئیر اسوسی ایشن کے زیر اہتمام 30اکتوبر کو بڑے پیمانے پر خون عطیہ کیمپ انعقاد کئے جانے کی اسوسی ایشن کے صدر اقبال پٹھان نے جانکاری دی  ہے۔

اسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ کوسٹل کنگ ویلفئیر اسوسی ایشن بھٹکل اور بلڈ ہیلپ کیئر کرناٹکا کے اشتراک اور ریڈ کراس سوسائٹی کنداپور کے تعاون سے 30اکتوبر 2018بروز منگل کو مدینہ گراؤنڈ ، نزد آئس فیکٹری بھٹکل میں بڑے پیمانے پر بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کیا جائے گا۔ کیمپ  صبح 30-09بجے سے دوپہر 30-02 بجے تک چلے گا۔ اسوسی ایشن کے ذمہ داروں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کیمپ میں شریک ہوکر خون کا عطیہ  کرنا کسی کی زندگی کے لئے تحفہ  ہوگا، زیادہ سے زیادہ عوام اپنے خون کا عطیہ کرنے کی گزارش کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں زائدمعلومات اور  جانکاری  کے لئے 9740752473-9008161493-7026343133اور9008975535پر رابطہ کرنے کہاگیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...