مودی ہو یا امت شاہ ، ہر ایک کو ریاست کا دورہ کرنے کی اجازت ہے، لیکن فساد برپا نہ کریں : بھٹکل میں وزیراعلیٰ سدرامیا کااخباری نمائندوں کو جواب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 6th December 2017, 9:41 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:6/ دسمبر(ایس اؤنیوز) بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ ہو یا وزیر اعظم نریندر مودی ہو ، کرناٹکا کا دورہ کرنے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہےلیکن ریاست کے پر امن و بھائی چارگی کے ماحول کو برباد کرنے نہیں دیا جائے گا۔ ان باتوں کا اظہار خیال وزیر اعلیٰ سدرامیا نے  ظاہر کیا۔ بھٹکل میں کئی ترقی جاتی  کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے لئے تشریف لائے ہوئے  وزیرا علیٰ سدرامیا انجمن گراؤنڈ کے ہیلی پیڈ پر اخبارنویسوں کے ذریعے پوچھے گئے سوالوں کا جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے  کہاکہ اترکنڑا ضلع کےمختلف ترقیاتی  کاموں کو جاری کرنے کے لئے بھٹکل سے سفر شروع ہورہاہے عوام کو بنیاد ی سہولیات فراہم کرنا ہماری  سرکارکا اہم مقصد ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ مندروں میں دلتوں کو پجاری بنانے کے لئے کوئی خصوصی قانون نہیں ہے ، البتہ ہم نارائن گرو کے راستہ پر چلتے ہوئے خود مندر بنا کر خود پجاری بننے کی بات کہہ رہے ہیں۔

ماترپورنا منصوبے کے تعلق سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماترپورنا منصوبے کو لے کر اترکنڑا ضلع میں 452خصوصی انگن واڑی مراکز کی نشاندہی کی گئی ہے، اس سلسلے میں غور وفکر کے بعد فیصلہ لیا جائے گا۔ اس موقع پر آب پاشی کے وزیر ڈاکٹر ایچ سی مہا دیوپا، ضلع نگراں کار وزیر آر وی دیش پانڈے ، رکن اسمبلی منکال وئیدیا وغیرہ موجود تھے۔

بھٹکل میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے لیا مودی اور اننت کمار ہیگڈے کو آڑے ہاتھ؛ منکال وئیدیا کی شان میں قصیدہ؛ ٹکٹ ملنے کے واضح اشارے

بھٹکل میں وزیر اعلیٰ کی آمد پر عظیم الشان عوامی اجلاس : اننت کمار کے خلاف منکال وئیدیا کی کڑی تنقید

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔