بھٹکل میں وزیراعلیٰ سدرامیا کا پرجوش استقبال کرنے ایک دن کے لئے مچھلیوں کا شکار بند : ماہی گیروں کا فیصلہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 2nd December 2017, 6:32 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:2/ دسمبر(ایس اؤنیوز)6 دسمبر کو بھٹکل تشریف لارہے ریاستی وزیراعلیٰ سدرامیا کا پرتپاک استقبال کرنے اور ان کے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے بھٹکل اور ہوناور کے ماہی گیروں نے ایک دن کے لئے اپنی ماہی گیری کو بند رکھنے کا فیصلہ لیاہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق بھٹکل اور ہوناور علاقہ کے تمام ماہی گیرسنگھ کے عہدیداران نے اپنے اپنے طورپر میٹنگوں کا انعقاد کرتے ہوئے رکن اسمبلی منکال وئیدیا کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے سدرامیا کے سامنے اپنی قوت کا مظاہرہ کرنے کا طئے کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ماوین کوروے ، تنگنگن گنڈی ، الویکوڑی اور ہوناور کے کاسرگوڈ بندرگاہوں پر ایک دن کے لئے کوئی بھی ماہی گیر بوٹ,  مچھلیوں کے  شکار کے لئے سمندر میں نہیں اتریں گے۔ ماہی گیر عہدیداروں کی مانیں تو وزیرا علیٰ سدرامیا کے پروگرام میں ماہی گیروں کو درپیش مسائل کے حل کی مانگ کرتے ہوئے انہیں درخواست دینے کے امکانات ہیں۔

آئندہ ہونےو الے ودھان سبھا انتخابات کے پیش نظر ماہی گیروں کا یہ فیصلہ عوامی سطح پر تجسس کا سبب بنا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ ودھان سبھا انتخابات کے دوران مقامی ماہی گیروں نے اپنے تمام کاموں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بڑی تعداد میں پولنگ کی تھی ، ماناجاتاہے کہ رکن اسمبلی کی جیت میں ان کا بڑا رول رہاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...