راشن حاصل کرنے کے لئے بایومیٹرک جانچ کا طریقہ رد کرنے بھٹکل میں سی آئی ٹی یو کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st September 2018, 1:58 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل یکم ستمبر (ایس او نیوز) راشن کارڈ پر دستیاب اشیاء حاصل کرنے کے لئے بایومیٹرک جانچ کا جو طریقہ رائج کیاگیا ہے اس سے غریبوں اور خاص کر قلی مزدوری کرنے والوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ اس لئے غریبوں کو راحت پہنچانے کے لئے اس طریقے کو رد کرنے کا مطالبہ سنٹر آف انڈین ٹریڈ یونین (سی آئی ٹی یو) کی طرف سے کیاگیا ہے۔

سی آئی ٹی یو کے اراکین نے ایک احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے تحصیلدار کو میمورنڈم پیش کیا جس میں کہا گیا ہے کہ روزانہ مزدوری سے اپنا گزربسر کرنے والوں کو راشن حاصل کرنے کے لئے پہلے بایومیٹرک جانچ کے مرکز پرلمبی قطار میں کھڑے رہنا پڑتا ہے۔ بعض دفعہ ٹیکنیکل وجوہات سے انگلیوں کے نشان غلط ثابت ہوتے ہیں اور پھر دو دو تین تین بار بایومیٹرک سنٹر کے چکر لگانے پڑتے ہیں۔ ایک طرف راشن پانے کے لئے دن بھر بھاگ دوڑ کی وجہ سے اس د ن کی مزدوری اورکمائی سے وہ لوگ محروم ہوجاتے ہیں اور کبھی اسی چکر میں تاخیر ہونے کی وجہ سے راشن سے چیزیں دستیاب ہونے کی تاریخ ختم ہوجاتی ہے۔ اس طرح یہ جو بایو میٹرک جانچ کا سسٹم ہے یہ غریبوں کے لئے ایک آفت بن گیا ہے۔

سی آئی ٹی یو نے میمورنڈم میں مطالبہ کیا ہے کہ بھٹکل تعلقہ میں اس طریقہ کار کو ختم کیا جائے۔اس کے علاوہ یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ تعلقہ کے مختلف مقامات پر کسانوں نے اپنی رہائش کے لئے جنگلاتی زمین پر جو مکانات تعمیر کیے ہیں ، وہاں سے ان کو کسی بھی قیمت پر خالی نہ کروایا جائے بلکہ مکانوں کی مرمت کرکے وہاں قیام پزیر رہنے کا موقع فراہم کیا جائے۔ 

تحصیلدار وی این باڈکر نے میمورنڈم قبول کیا۔ اس موقع پر گیتا نائک، پنڈلک نائک، سدھا بھٹ، پشپاوتی نائک، انورادھا ڈی کوسٹا وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بھٹکل میں مسلم رپورٹروں کی طرف سے غیر مسلم رپورٹروں کوپیش کی گئی عید الفطر کی مٹھائیاں

ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن   بھٹکل  کے مسلم رپورٹروں کی طرف سے بھٹکل کے غیر مسلم رپورٹروں کو عید الفطر کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اُنہیں عید کے تعلق سے  معلومات فراہم کی گئیں۔

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

منگلورو میں وزیر اعظم مودی کا زبردست روڈ شو 

پارلیمانی الیکشن میں منگلورو حلقے سے بی جے پی امیدوار کیپٹن برجیش چوٹا اور اڈپی - چکمگلورو حلقوں سے بی جے پی امیدوار کوٹا سرینواس پجاری کے حق میں تشہیری مہم کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی نے منگلورو شہر میں ایک زبردست روڈ شو کیا جس میں بی جے پی کارکنان، لیڈران اور عوام کے ایک جم ...