بیلگام یونیورسٹی کے ایم ٹیک امتحان میں بھٹکل کی چندن شری نایک کو  دوسرا رینک   

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd January 2017, 12:23 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:22/جنوری  (ایس او نیوز) سال 2016میں منعقد ہوئے ایم ٹیک (ہائی وے ٹکنالوجی) امتحان میں بھٹکل سرکل پولس انسپکٹر کی دُختر کی این ایس چندن شری 85.21% نمبرات سے کامیاب ہوکر بیلگام کی وشویشوریا ٹکنالوجی یونیورسٹی سے  دوسرارینک حاصل کرتے ہوئے شہر کانام روشن کردیاہے۔

بھٹکل کی چندن شری بنگلورو کے آئی آر راستا سنٹر فار روڈ ٹکنالوجی کالج کی طالبہ ہیں، بھٹکل میں سی پی آئی کے عہدے پر فائز سریش نایک اور دی نیو انگلش اسکول کی ٹیچر راجما ہچکڈکا کی دختر ہیں۔ 21جنوری کو بیلگام میں منعقد ہوئے یونیورسٹی کے 16ویں کانویکیشن میں چندنشری کو رینک کی سند عطا کی گئی ۔ طالبہ کی شاندار کارکردگی پر تعلقہ کے مختلف اداروں کے عہدیداران ، ضلع کے محبان تعلیم نے مبارکباد پیش کی ہے۔ طالبہ چندن شری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتےہوئے کہاکہ رینک آنے سے بڑی خوشی ہوئی ہے، مستقبل میں اپنے ملک کے لئے اپنی بساط بھر کام  کرنے کی کوشش کرونگی۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...