بھٹکل میں یوم آزادی کا جشن پورے جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا؛ تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر نے لہرایا جھنڈا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th August 2018, 8:54 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 15/اگست (ایس او نیوز) ہر سال کی طرح امسال بھی بھٹکل میں پورے جوش و خروش کے ساتھ  یوم آزادی کی تقریب منائی گئی اور تعلقہ انتظامیہ سمیت مختلف سرکاری اور غیر سرکاری اداروں سمیت تعلیمی اداروں میں بھی  ترنگا جھنڈا لہرایا گیا۔

بھٹکل تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے بھٹکل کے تعلقہ اسٹڈیم المعروف نوائط کالونی کے وائی ایم ایس اے میدان میں  صبح ٹھیک نو بجے یوم آزادی کی تقریب کا آغاز ہوا۔ 

بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد مُلّا نے  ترنگا جھنڈا لہراکر پولس سے سلامی قبول کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ  ہمارا ملک ہندوستان اس وقت تیزی کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے، مگر ہمیں مزید کئی میدانوں میں ترقی کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا  بنیادی ڈھانچہ کافی مضبوط ہے، مگر اسے ہمیں مزید مضبوط کرنا ہے۔ آزادی کے بعد ہمارے ملک نے کئی محاذوں میں کامیابی حاصل کی ہے ، مگر ملک کے عوام کو بھی انتظامیہ کے ساتھ تعائون کرنے کی ضرورت ہے ، انہوں نے بالخصوص صاف صفائی کی طرف عوام الناس کی توجہ مبذول کرائی اور کہا کہ عوام اگر اپنے اپنے علاقوں کو صاف  رکھیں گے اور پلاسٹک کا استعمال بند کریں گے تو شہر خود بخود  کچروں سے پاک  ہوجائے گا۔

بھٹکل رکن اسمبلی سُنیل نائک  نے خطاب کرتے ہوئے جاپان کی ترقی کا تذکرہ کیا اور کہا کہ جاپان کے ہیروشیما اور ناگاساکی میں  بمباری کرکے اُس ملک کو برباد کردیا گیا تھا، مگر اُس ملک کے عوام نے تیزی کے ساتھ  ترقی کرتے ہوئے پوری دنیا میں اپنی ایک شناخت قائم کرکے دکھادیا کہ محنت اور لگن سے سب کچھ ممکن ہے۔ سنیل نائک نے کہا کہ ملک کے باشندوں کو چاہئے کہ وہ صرف 15/اگست کو ہی ملک کی آزادی کو یاد نہ کریں بلکہ ہرروز ہمیں  اپنے ملک کی آزادی  اور اُس وقت کے حالات کو ذہن میں رکھنے چاہئے۔ بی جے پی رکن اسمبلی نے سوامی وویکانند کا تذکرہ کرتے ہوئے اُن کے خیالات اور اُن کے بتائے ہوئے طریقوں پر عمل کرنے کی صلاح دی۔

بھٹکل تحصیلدار وی این باڈکر نے استقبالیہ کلمات پیش کئے، آخر میں اسکول ٹیچر شری دھر شیٹ نے شکریہ ادا کیا۔

پروگرام میں ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پولس کے ساتھ ساتھ اسکولی بچوں نے مارچ فاسٹ میں حصہ لیا۔ 

عوام الناس بالخصوص مسلمانوں کی کثیر تعداد پروگرام میں شریک رہی۔

سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں پرچم کشائی:   یوم آزادی کے موقع پر  بھٹکل کے سبھی سرکاری اداروں سمیت  کئی ایک غیر سرکاری اداروں میں بھی پرچم کشائی کی گئی۔ بھٹکل میونسپالٹی،  پنچایت دفتر، پولس اسٹیشن، تحصیلدار آفس کے ساتھ ساتھ قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم، ایس ڈی پی آئی وغیرہ اداروں میں بھی ترنگا جھنڈالہراتے ہوئے آزادی کے مجاہدوں کو خراج عقیدت پیش کی گئی۔

بھٹکل کے سبھی اسکولوں اور کالجوں میں بھی یوم آزادی کی تقریب دھوم دھام سے منائی گئی اورملک کو آزادی دلانے والے مجاہدوں کے تعلق سے اسکول اساتذہ نے معلومات بہم پہنچاتے ہوئے اُنہیں خراج تحسین پیش کیا۔ کئی ایک اسپورٹس سینٹروں نے بھی اپنے اپنے علاقہ میں پرچم لہراتے ہوئے یوم آزادی کی تقریب منائی۔

 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔