بھٹکل میونسپالٹی عمارت پر پتھرائو کا معاملہ؛ دکانداروں کی جدوجہد میں شریک ہونے والوں کے خلاف درج معاملات کو رد کرنے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th September 2017, 9:23 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 20/ستمبر (ایس اؤنیوز) بھٹکل میونسپالٹی عمارت میں گھس کر  رام چندرا نائک کی خودسوزی کے بعد گذشتہ جمعرات کو میونسپالٹی عمارت پر جو   پتھراؤ ہوا تھا،  وہ ایک فطری عمل تھا،  مگر  اس کے پیش نظر جدوجہد کرنےو الوں پر ڈکیتی کا کیس درج کرنا قابل مذمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار میونسپالٹی  دکانوں کے کرایہ داروں نے کہی۔

دکانداروں کی طرف سے شری کلی ہنومنت مندر کے ہال میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ناگراج شیٹھ نے کہاکہ پتھراؤ ایک فطری عمل تھا۔  لیکن دکانداروں کی جدوجہد کی حمایت میں تمام پارٹی لیڈران شریک ہوئے ہیں ہم ان سب کا شکریہ اداکرتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ میونسپالٹی کی  دکانداروں کو نکال باہر کرنے اورجدوجہد کرنے والوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ یوں ہی   جاری رہا تو دکاندار سخت فیصلہ لیں گے۔

ہم سبھی  دکاندار ہماری جدوجہد کی حمایت کرنے والوں اور  خود سوزی کے ذریعے ہلاک ہونے والے  رام چندرنائک کے خاندان کے ساتھ  ہیں اس موقع پر  سندیپ شیٹھ، مرتنجیا آچاری ، ناگیش نائک، گجانن آچاری  ، شنکر نائک ، منجوناتھ نائک، شنکر پائی وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...