مرڈیشور میں الکٹریکل ڈپلو مااور آئی ٹی آئی طلبا کے لئے19فروری کو کیمپس انٹرویو:طلبا توجہ دیں
بھٹکل:15/ فروری (ایس اؤنیوز)ریجزن پاورٹیک کمپنی کے نام مشہور پاور ونڈ انرجی انڈیا کمپنی کی جانب سے مرڈیشور کے آر این ایس پالی ٹکنک میں 19فروری کی صبح 30-9بجے کیمپس انٹرویو ہونےکی جانکاری کالج کے پلیسمنٹ آفیسر کے مری سوامی نےپریس ریلیز کے ذریعے دی ہے۔
ڈپلوما الکٹریکل انجنئیرنگ میں کامیاب ہوئے اور سال 2017-2018کے ڈپلوما الکٹریکل فائنل میں زیر تعلیم 1سے 3تک بیک لاگ مضامین والے طلبا،جن کی لمبائی 165سنٹی میٹر ہو ،وہ انٹرویو میں شریک ہوسکتےہیں۔ طلبا کا انتخاب تحریری امتحان اور انٹرویو کے ذریعے ہوگا۔ اس کے علاوہ ٹرینی ٹکنشین عہدے کے لئے آئی ٹی آئی میں الکٹریشین اور فٹر کورس میں 90فی صد نمبرات سے کامیاب اور فائنل میں زیرتعلیم 165سنٹی میٹر اونچائی والے طلبا بھی انٹرویو میں حاضر ہوسکتےہیں۔
ڈپلوما انجنئیروں کے لئے سی ٹی سی 1،60،980روپئے اور آئی ٹی سی ٹرینی ٹکنشین عہدے کے لئے سی ٹی سی 97،296روپئے کے ساتھ منتخب سبھی کو مفت رہائش اور 4ہزارروپئے ماہانہ مشاہیرہ ، میڈیکل بھتہ سمیت دیگر سہولیات دئیے جائیں گے۔ اہل طلبا اپنے 2پاسپورٹ سائز تصاویر ، بایو ڈاٹا، مارکس کارڈ کی نقل کے ساتھ انٹرویو میں شریک ہونے کی اپیل کی ہے ۔ زائد جانکاری کے لئے پیلسمنٹ آفیسر کے مری سوامی 9448235284پر رابطہ کرنےکہا گیا ہے۔