بھٹکل:ایس ایس ایل سی اورپی یوسی میں کم نمبرات حاصل کرنےوالے طلبا بھی سی اے میں کامیاب ہوسکتے ہیں :نیو انگلش پی یو کالج میں سی اے رہنمائی پروگرام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th August 2017, 7:15 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:5/اگست (ایس اؤنیوز)ایک ایسے وقت جب معاشیات اوراقتصادیات کے شعبہ جات میں انقلابی تبدیلیاں ہورہی ہیں ایسے دور میں کامرس کے طلبا کے لئے چارٹیٹڈ اکاؤنٹنٹ (سی اے )کا کورس ایک بہتر انتخاب ہونے کا کنداپور پتھ درشک اکیڈمی کے سی اے راجیش شٹی نے خیال ظاہر کیا۔

شہر کے نیو انگلش پی یو کالج میں منعقدہ ’’سی اے کیوں اور کیسے ‘‘کے موضوع پر منعقدہ پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے طلبا کی سی اے کے متعلق رہنمائی کرتے ہوئے کہاکہ گرچہ دنیا میں تیسر ی سب سے بڑی کٹھن پڑھائی سی اے کی تعلیم مانی جاتی ہے، ہاں ! اگر طلبا کٹھن محنت، جذبہ ، ذوق و شوق سے مطالعہ کرنے کا فن، وقت کا انتظام ، لکھنے کا طریقہ ، حافظہ کی تکنک کو اپنائیں تو ایس ایس ایل سی اور پی یوسی میں کم نمبرات حاصل کرنےو الے بھی سی اے کی ڈگری میں کامیاب ہونے کی بات کہی۔ پتھ درشک اکیڈمی کے بھرت شٹی نے سی اے ڈگری میں داخلہ کی اہلیت اور دیگر عنوانات پر جانکاری دی ۔ لکچرر لولیٹا روڈرگس نے نظامت کی۔ طالبات چئیترا اور ساتھیوں نے پرارتھنا کی ۔ پرنسپال وریندر شانبھاگ نے شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...