بھٹکل بلاک کانگریس صدر ویٹھل نائک اپنے عہدہ سے مستعفی
بھٹکل 30/مئی (ایس او نیوز) بھٹکل بلاک کانگریس صدر ویٹھل نائک نے اپنے عہدہ سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ وہ آٹھ سالوں سے اس عہدہ پر فائز تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ ویٹھل نائک نے منگل کو سرسی پہنچ کر ضلع کانگریس صدر بھیمنا نائک کو اپنا استعفیٰ پیش کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدہ سے مستعفی ہورہے ہیں۔
خیال رہے کہ حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں بھٹکل میں کانگریس کو ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا، سمجھا جارہا ہے کہ شائد اسی وجہ سے انہوں نے اپنا استعفیٰ پیش کیا ہوگا۔