مرڈیشور :بی جے پی ہرمحاذ پر ناکام ،ہمیں ڈرانا آسان نہیں :بلاک کانگریس جلسہ میں کانگریس صدر پاٹل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th September 2017, 8:34 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:12/ستمبر (ایس اؤنیوز)ملک میں بی جے پی ، آئی ٹی ، سی بی آئی جیسی تفتیشی ایجنسیوں کو اپنی پکڑ میں لے کر کانگریس لیڈران کے اعتماد کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہے، ہم اس کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور کسی حا ل میں نہیں ڈریں گے کیونکہ ہم نے مہا تما گاندھی کی قیادت میں ظالم انگریزوں کے خلاف نڈر کر جدوجہد کی ہے ہمیں اس کی عادت ہے۔ ان خیالات کااظہار کے پی سی سی شمالی کرناٹکا کے صدر ایس آر پاٹل نے کیا۔

وہ یہاں مرڈیشور کے شری راگھویشور بھارتی سوامی جی کے ہال میں بھٹکل ، منکی بلاک کانگریس کے زیر اہتمام منعقدہ بھٹکل ہوناور ودھان سبھا حلقہ کے بوتھ اور وارڈ سطح کے کانگریس کمیٹی کے صدور اور ممبران کے اجلاس کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ کانگریس کے سنئیر لیڈروں میں اپنی سخت تنقید کے لئے مشہور شمالی کرناٹکا کے عوامی لیڈر ایس آر پاٹل نے مرکزکی نریندرمودی والی قیادت پر جم کر برسا اور ایک ایک معاملے کو لے کر اس کی حقیقت کو واضح کرنے کی کوشش کی ۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی بی جے پی کی حکومت کا نوٹ بندی کا فیصلہ ایک منصوبہ ڈکیتی تھا، انہوں نے کہاکہ اسی نوٹ بندی کے ذریعے ریزرو بینک آف انڈیا میں رشوت خوری کو راہ دی ہے، نوٹ بندی سے جی ڈی پی میں 2فی صد کمی آئی ہے، 3لاکھ کروڑ روزگار برباد ہوگیا ہے ، ملک 10سال پیچھے چلنے جانے کاخیال ظاہر کیا۔

مودی نے بیرونی ممالک میں جمع بلیک منی کو لا کر ہر شہری کے کھاتے میں 15-15لاکھ روپئے جمع کرنے کی بات کہی تھی، تین سال بیت گئے ابھی تک 15روپئے بھی نہیں آئے۔ نریندر مودی کی حکومت کارپوریٹ کمپنیوں کا قرضہ معاف کرکے کسانوں کولوٹ رہی ہے، اچھے دن کا وعدہ صرف بی جے پی والوں کے لئے ہونے کی بات کہی۔

کانگریس ریاستی صدر نے کہا کہ بی جےپی والے اور خودی مودی جہاں بھی جاتے ہیں سوال کرتے ہیں کہ 60سالوں سے کانگریس نے ملک کے لئے کیا کیا ہے ۔ اپنے بازو میں رشوت خور یڈیورپا ، کٹا سبرامنیا نائیڈو، کرشنیا شٹی کو بٹھا کر سدرامیا کی حکومت کو رشوت خور کہنے والے بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ غالباً 3ماہ تک جیل کی ہواکھائے ہوئے کو بھول گئے ہیں، انہیں یاد نہیں رہنے کی بات کہتے ہوئے مذاق اڑایا۔

ریاستی حکومت کی عوامی پالیسیوں کا ذکر کرتےہوئے پاٹل نے کہاکہ سدرامیا کی حکومت اقتدار سنبھالنے ایک گھنٹے کے اندر انا بھاگیہ نامی غریب عوام کے لئے روٹی کا انتظام کرنےو الی اسکیم کو نافذ کیا۔ آشریہ قرضہ ، بجلی بقیہ کو معاف کیا۔ انتخابی منشور میں کئے گئے 165وعدوں میں سے 159کو سدرامیا کی حکومت نے وفاکیا ہے۔ 63000کروڑ روپئے آب پاشی کے لئے خرچ کئے گئے ہیں۔ 2018کے انتخابات میں عوام کے سامنے ہم پُر اعتمادی کے ساتھ جائیں گے، سدرامیا پھر ایک بار وزیرا علیٰ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ اترکنڑا ضلع کے پورے 6حلقہ جات میں کانگریس کی جیت ہونے کی بات کہی۔

ضلع نگراں کاروزیر آروی دیش پانڈے نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس ہمیشہ امن چاہتی ہے، ہمیں ذات پات کی سیاست میں کوئی بھروسہ نہیں ہے۔ اگر سیاست میں لمبے عرصے تک رہنا ہے تو عوام کے ساتھ جڑے رہنا ضروری ہونے کا خیال ظاہر کیا۔ ڈائس پر بیلگام کے کانگریس نگران کار مانیکم ٹھاکور، ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر بھیمنا نائک، کے پی سی سی کانگریس پارٹی کے ناظم اے این مورتی ، آرادھیا، ڈاکٹر راج نندنی ، رکن اسمبلی منکال وئیدیا ، ایس ایل گھوٹنیکر، ضلع نپچایت صدر جئے شری موگیر، مجلس اصلاح وتنظیم کے صدر محمد مزمل قاضیا، سائی گاؤنکرموجود تھے۔ بھٹکل بلاک کانگریس صدر وٹھل نائک نے استقبال کیاتو منکی بلاک کانگریس صدر چندرشیکھر گوڈا نے شکریہ اداکیا۔ ناگراج موگیر نے نظامت کی۔

پروگرام سے قبل بائیلور سےکانگریس کارکنا ن نے بائک ریلی کا اہتمام کرتے ہوئے تمام کانگریس لیڈران کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے جلسہ گاہ تک لایا گیا ۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...