بھٹکل ودھان سبھا حلقہ سے بی جےپی امیدوار کے طورپر جے ڈی نائک کو ٹکٹ دیئے جانے کے اشارے،یڈیورپا اور شوبھا کرندلاجے نے تیاری کرنے کی دی ہدایت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th February 2018, 1:51 PM | ساحلی خبریں |

 بھٹکل:17/ فروری (ایس اؤنیوز)اپریل ،مئی میں ہونےو الے ریاستی انتخابات کے لئے جنگ کا میدان تیار ہورہاہے، بی جےپی اپنے امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل میں دینےمیں مصروف ہے تو ادھر جے ڈی ایس کی طرف سے بھی تیاریاں جاری ہیں،

ذرائع نے خبر دی ہے کہ بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس یڈیورپا نے بھٹکل ودھان سبھا حلقہ سے بطور بی جے پی امیدوار  جے ڈی نائک کو تیار رہنے  کاحکم دیا ہے۔

اطلاع کے مطابق گذشتہ تین دنوں میں بنگلورو میں مقیم جے ڈی نائک کو بی جے پی کی ریاستی ہائی کمان کی طرف سے گرین سگنل دیا گیا ہے۔ جمعرات کو بنگلورو کے بی جےپی دفتر میں پارٹی پروگرام ختم کرنے کے بعد یڈیورپا نے جے ڈی نائک سے بات چیت کرتے ہوئے یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کو ہی ٹکٹ دی جائے گی۔ پارٹی جنرل سکریٹری شوبھا کرندلاجے نے بھی جے ڈی نائک کے حق میں ہی ہونے کی خبر ہے۔ حالانکہ یڈیورپا اور شوبھا کرندلاجے سابق وزیر شیوانند نائک کی حمایت میں تھے مگر انتخابات کی تیاری اور تشہیر بازی کی سرگرمی میں شیوانندنائک کمزور ہونے کو دیکھتےہوئے اپنا فیصلہ بدلنے کی بات کہی جارہی ہے۔ یڈیورپا اپنے گروہ میں شیوانند نائک کو باقی رکھتے ہوئے انتخابات کے موقع پر یا پھر شیوانندنائک کی صحت کےمطابق انہیں آئندہ دنوں میں ودھا ن پریشد یا کوئی اہم عہدہ سونپنے  جانے کی ذرائع نے خبر دی ہے۔ اس دوران بھٹکل ودھان سبھا حلقہ سے بی جےپی ٹکٹ کے مضبوط دعویدار سنیل بی نائک ، مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے پر اعتماد کرتےہوئے پارٹی استحکام میں متحرک ہیں، ٹکٹ کے لئے امیدواروں کے درمیان رسہ کشی کے حالات کو کس موڑ پر لے جائے گی دیکھنا دلچسپ ہوگا۔ اس سلسلے میں سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک نے خیال ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ یہ سچ ہے کہ میں بھی بھٹکل ودھان سبھا حلقہ سے بی جے پی ٹکٹ کا امیدوار ہوں اور مجھے یقین ہے کہ پارٹی ہائی کمان ایک اہل امیدوار کو منتخب کرے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...