بی جے پی اقتدار سنبھالتے ہی ساحلی پٹی سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا: یڈیورپا کا دعویٰ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th November 2017, 1:11 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل:13/ نومبر (ایس اؤنیوز)کیرلا میں 100سے زائد افراد آئی سی ایس نامی دہشت گرد تنظیم میں شامل ہوکر تربیت پانا ساحلی پٹی کے لئے بھیانک اور قابل تشویش لمحہ ہے۔ قومی سلامتی کے لئے چیلنج بنے پی ایف آئی ، ایس ڈی پی آئی منگلورو ، بھٹکل سمیت ساحلی علاقوں میں متحرک ہے۔ بی جے پی اقتدار سنبھالنے کے دوسرے ہی دن ساحلی پٹی سے دہشت گردی کو ختم کرنے کا بی جےپی ریاستی صدر ، سابق وزیر اعلیٰ یڈیورپا نے اعلان کیا۔

مرڈیشور میں پریس کانفرنس کے ذریعے بات کرتےہوئے انہوں نے کہاکہ ریاست میں پی ایف آئی، ایس ڈی پی آئی بہت متحرک ہیں جس کے لئے ریاستی وزیرا علیٰ سدرامیا اور کانگریس ہی راست ذمہ دار ہیں۔ ملک کے 23سے زائد ریاستوں میں پی ایف آئی سرگرم عمل ہے جس کے لئے مناسب کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔ جگناتھ شٹی کمیشن اور رام چندریا کمیشن کو اسمبلی میں پیش کئے جانے کے متعلق پوچھے گئے سوال پر یڈیورپا نے کہاکہ اس سلسلے میں کافی بحث ہوچکی ہے۔ساحلی پٹی پر دہشت گردی کو لگام دینے کو لے کر بھی بات چیت چل رہی ہے۔ ہماری سرکار بنتے ہی دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ضروری اقدامات کئے جانےکا تیقن دیا۔

بیلگام میں واقع سورنا ودھان سودھا کو کنڑیگاس کے لئے فخریہ مقام بتاتے ہوئے انہوں نے کہ موجودہ ریاستی حکومت کو یہاں سے اقتدار و انتظام کرنے کا کوئی جذبہ نہیں ہے، اقتدار سنبھالنے کے بعد سدرامیا کو چاہئے تھا کہ سورناودھان سودھا میں کچھ اہم دفاتر کا انتظام کرتے ہوئے وہاں سدا عوام کی چہل پہل پر توجہ دینی تھی لیکن اس طرح کا ان کا کوئی منصوبہ نہیں ہونے سے وہ آج سال میں ایک بار صرف اس کی صفائی کے لئے لاکھوں روپئے خرچ کی نوبت پیش آنے پر تنقید کی۔ اجلاس کے لئے ارکان میں کوئی جذبہ نہیں ہے ، شروعات کے دنوں میں دو تین وزیر ، انگلیوں پر شمار کئے جانے والے ارکان وہاں شریک ہوئے ہیں تو ہر کوئی سمجھ سکتاہے ۔ سدرامیا کا یہ آخری اجلاس ہے، یہاں ایک کسان کی موت ہونے کے باوجود سدرامیا ان کی تعزیت کے لئے بھی نہیں گئے۔ اس اجلاس کے دوران بھی ایک کسان نے خود کشی کی ہے،جس سے پتہ چلتاہے کہ کسانوں کے جو قرضے معاف کئے گئے ہیں اس کی رقم ابھی تک انہیں نہیں پہنچی ہے۔

ریاست میں قریب 42ہزار خانگی ڈاکٹر احتجاج پر ہیں، 70فی صدعوام کا علاج خانگی اسپتالوں پر منحصر ہے ، حالات ایسے ہونے کے باوجود وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت آپس میں ہی جھگڑ رہے ہیں۔ انہوں نے ریاستی حکومت پر زور دیا کہ وہ فوری طورپر ڈاکٹروں سے بات چیت کرتےہوئے مسئلہ کو حل کریں۔ کوئی بھی ترقی کے کام انجام نہ دیتے ہوئے ریاستی سرکار ہر سطح پر ناکام ہونے کا الزام لگایا۔

انہوں نے ریاستی کابینہ کے اعلیٰ تعلیم کے وزیر بسوراج رائے ریڈی کو لیاپ ٹیاپ خریداری میں 300کروڑ روپیوں کے گھپلہ کا الزام لگاتے ہوئے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ اور ایک وزیر کے جے جارج کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتےہوئے بیلگام اجلاس میں ہنگامہ کرنےسے شمالی کرناٹکا کے عوام سے نا انصافی ہونے کے سوال پر یڈیورپا نے کہاکہ سپریم کورٹ نے سی بی آئی کو جانچ کا حکم دیا ہے ، سی بی آئی نے کے جے جارج کو کلیدی ملزم مانا ہے اسی لئے ہم نے اجلاس کی بہتر کارکردگی کے لئے جارج کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔

کنداپور یاترا سبھا کے دوران وہاں کے رکن اسمبلی ہالاڑی شری نواس شٹی کے حمایتی اور مخالفین کے درمیان ہوئے ہنگامہ پر اظہار خیال کرتےہوئے انہوں نے کہاکہ کچھ کارکنوں نے بد نظمی کی ہے پارٹی ایسی حرکات کو برداشت نہیں کرےگی۔ جہاں تک کنداپور کے امیدوار کے طورپر ہالاڑی شٹی سمیت کچھ حلقوں کو لے کر جو نام اعلان کئے گئے ہیں وہ بطور صدر ہونے کے مجھے کچھ اختیارات حاصل ہیں اس کے تحت کچھ فیصلے لئے ہیں۔ اس میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ بقیہ امیدواروں کا اعلان پارٹی اعلیٰ کمان سے بات چیت کے بعد لینے کی بات کہی۔

انہوں نے اس موقع پر بجلی خریدی گھپلہ وغیرہ پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پریس کانفرنس میں بی جے پی کے نائب صدر شری راملو، جنرل سکریٹری شوبھا کرندلاجے ، وکرمارجن ہیگڈے ، شیوانند نائک، ہرتال ہالپا، جے ڈی نائک، وی ایس پاٹل وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں سرکاری ملازمین کا پرانی پنشن اسکیم کو جاری کرنےکامطالبہ :حکومت کو سونپا میمورنڈم

2004میں مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کردہ پنشن اسکیم غیر سائنٹفک ہے جس سے سرکاری ملازمین میں عدم تحفظ پیدا کرنےکا الزام عائد کرتے ہوئے کرناٹکا سرکاری ملازمین سنگھ بھٹکل کے ممبران نے جمعرات کو پرانی پنشن اسکیم کو ہی جاری رکھنے کا مطالبہ لےکر بھٹکل تحصیلدار کی معرفت حکومت کو ...

بھٹکل: بی کام 5ویں سم کے نتائج میں گروسدھیندراکالج کے بہتر نتائج

گذشتہ سال نومبر، ڈسمبر میں منعقد ہوئے بی کام 5ویں سم کے امتحانات میں گروسدھیندرا کالج کے متعلم پرتھویش شٹی نے 92.17فی صد نمبرات سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے کالج میں اول مقام پایا ہے۔ میگھا نایک اور شویتا آچاریہ نے 91.86شرح کامیابی کے ساتھ دوم اور ونوتا مادیو نائک 90.71فی صد کامیابی کے ...

اننت کمار ہیگڈے بیت الخلاء کی بدبو کی مانند

قومی شاعر کوئمپو کے خلاف دئے جانے والا مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے کا بیان انتہائی مذموم ہے۔ اب وہ معاف کئے جانے کے بھی قابل نہیں رہے۔ یہ باتیں کانگریس کے ریاستی نگراں کا روینوگوپال نے کہیں ۔

جماعت اسلامی ہند کی’’حق وانصاف ‘‘ سہ روزہ کانفرنس

جماعت اسلامی ہند بنگلورو سٹی کے صدر وسہ روزہ کانفرنس کے کنوینر ڈاکٹربلگامی محمد سعد،سکریٹری شیخ ہارون اور بورڈآف اسلامک ایجوکیشن (بی آئی ای ) کے سکریٹری ریاض احمد نے مشترکہ اخباری کانفرنس کے دوران بتایا کہ جماعت اسلامی ہند بنگلورو میٹرو کے زیر اہتمام19؍تا 21؍جنوری سہ روزہ ...

کیا آنگن واڑی کارکن تمہارے گھر کے کتے سے بھی گئے گزرے ہیں؟ بنگلورو میں مرکزی وزیر اننت کمار کے دفتر کے سامنے احتجاج

نریندر مودی کی زیر قیادت مرکزی بی جے پی حکومت بیٹی بچاؤ،بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ لگاتی ہے۔ ان دونوں منصوبوں کو حقیقی طور پر عملی شکل دینے والے آنگن واڑی،آشا اور مڈ ڈے میل کے کارکن ہیں۔اس کے باوجود ان کارکنوں کو نظرانداز کیا جارہاہے۔