دہشت گردوں کو بھٹکل سے مالی تعائون دیا جارہا ہے؛ بی جے پی صدر یڈی یورپا کا الزام ؛ منکال وئیدیا کے تشہیری بینر پر بی جے پی نے اُٹھائے سوالات

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th November 2017, 5:05 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:13/ نومبر (ایس اؤنیوز)ملک بھر میں انجام دئیے جانے والے بم دھماکوں کو بھٹکل سے مالی تعاون دیا جارہا ہے، اس بات کا سنگین  الزام   بی جے پی ریاستی صدر یڈیورپا نے لگایا۔ پیر کو بھٹکل میں عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھٹکل سے ہی تخریبی کارروائیوں کو شہ دی جارہی ہے۔ بم دھماکوں کے لئے آر ڈی ایکس روانہ ہوتاہے۔ آگے کہا کہ  دہشت گردی کے خلاف ہم سب کو بیدار رہنے کی ضرورت ہے ۔  یڈی یورپا نے ریاستی حکومت پر الزام عائد کیا کہ ساحلی پٹی پر  غداری کے کاموں پر روک لگانے میں حکومت  ناکام ثابت ہوئی ہے۔ 

سرسی کے رکن اسمبلی وشویشورہیگڈے کاگیری نے خطاب کرتے ہوئے شہر بھر میں لگائے گئے منکال وئیدیا کے تشہیری بینرس  پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ  منکال وئیدیا جو  ترقی کی باتیں کررہے  ہیں وہ صرف بینرس  اور کاغذ پر  ہی ہیں بھٹکل کی سرزمین پر کسی طرح کے ترقیاتی کام نہیں کئے گئے ہیں۔

مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے نے بھی رکن اسمبلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ منکال وئیدیا 1ہزار کروڑ روپیوں کو بھٹکل میں لانے اور  ترقیاتی کاموں کا جو دعویٰ کررہے ہیں، وہ مکمل جھوٹ ہے ۔ انہوں نے منکال وئیدیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ  کانکھول کر سن لے کہ اگلے ودھان سبھا انتخابات میں بھٹکل میں بی جے پی کی جیت یقینی ہے۔

کمار بنگارپا نے جے ڈی ایس پر وار کرتے ہوئے کہاکہ جے ڈی ایس ہمیشہ مارکیٹنگ کی سیاست کرتی ہے۔ انہوں نے جے ڈی ایس کو صرف عارضی اور وقتی فائدے کے لئے کام کرنے والوں کی پارٹی قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ ساحلی پٹی پر کہیں بھی جے ڈی ایس کی کوئی بنیاد نہیں ہے انہوں نے بھی دعویٰ کیا کہ  اگلے اتنخابات میں ضلع کے تمام حلقوں میں بی جےپی کی جیت  یقینی ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی