بھٹکل میں سابق نائب وزیر اعظم ولبھ بھائی پٹیل کے جنم دن پر یکتا دوڑ کا اہتمام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 31st October 2018, 7:43 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل: 31؍اکتوبر (ایس او نیوز) سابق نائب وزیر اعظم ولبھ بھائی پٹیل کے جنم دن کے موقع پر شہر میں یکتا کے لئے دوڑ نامی پروگرام بی جے پی منڈل کی طرف سے منعقد کیاگیا۔

دوڑ کی افتتاح  پر رکن اسمبلی سنیل نائک نے ولبھ بھائی پٹیل کو مجاہدآزادی قراردیتے ہوئے کہاکہ بھارت سے انگریزوں کو نکال باہر کرنےکے بعد ملک کی یکتا کے لئے ان کی کوششیں یاد رکھی جائیں گی ۔ ان کے جنم دن پر دنیاکے  سب سے اونچے مجسمہ کا اجراء کرنا قابل فخر ہونے کی بات کہی۔ بھٹکل بی جے پی منڈل کے صدر راجیش نائک نے بھی اپنےخیالات کااظہار کیا۔ اس موقع پر بھٹکل بی جے پی کے سکریٹری سبرائے دیواڑیگا، بھاسکر دئیمنے ، سبرائے نائک ، دنیش نائک، پرمود جوشی، ہنومنت نائک، گوردھن نائک، راما نائک، موہن نائک، لکشمی نارائن نائک، موہن دیواڑیگا، داس نائک، رامچندر نائک، دیپک نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل نیشنل ہائی وے پرتیز رفتار کار زیرتعمیر ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی؛ آئی آر بی کی لاپرواہی کو ذمہ دار ٹہراتےہوئے عوام نے کیا احتجاج

  تیزرفتار کاربھٹکل نیشنل ہائی وے پر زیر تعمیر ڈیوائیڈرسے ٹکرانے کے نتیجے میں کار پر سوار چار لوگ بال بال بچ گئے، البتہ کار کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا ۔ کار کنداپور سے بھٹکل کے گُلمی  ہوتے ہوئے مرڈیشور جارہی تھی۔ حادثہ بھٹکل جے ایم سی کورٹ کے سامنے جمعہ کی شب قریب گیارہ ...

آنے والے لوک سبھا انتخابات میں کاگیری اور ہیگڈے کے اندرونی جھگڑے سے بی جے پی کو ہو سکتا ہے نقصان

پارلیمانی انتخابات  کے دن جیسے جیسے قریب آتے جا رہے ہیں ضلع اتر کنڑا میں کانگریس اور بی جے پی کی تشہیری مہم رفتار پکڑتی جا رہی ہے اور اسی کے ساتھ ان پارٹیوں کے اندرونی اختلافات بھی دھیرے دھیرے منظر عام پر آنے لگے ہیں ۔

بھٹکل میں تنظیم کے زیراہتمام 30 اور 31 مارچ کو ہونے والا ووٹر آئی ڈی کیمپ منسوخ؛ تحصیلدار کی طرف سے نہیں ملی اجازت

انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے تحصیلدار کی طرف سے اجازت نہ د ئے جانے  کی وجہ سے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے کل30 مارچ اور پرسو  31  مارچ کو  منعقدہ دو روزہ ووٹر آئی ڈی کیمپ کینسل کردیا گیا ہے۔