بھٹکل :یڈیورپا کے مشن 150کو کامیاب بنانے کی ہرمحاذ پر کوشش جاری :گنیش راؤ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd May 2017, 9:02 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :23/مئی (ایس اؤنیوز)سال 2018کے ودھان سبھا انتخابات بی جے پی کے لئے کافی اہمیت رکھتے ہیں، ضلع کے پورے حلقہ جات میں جیت حاصل کرتے ہوئے یڈیورپا کے مشن 150کو کامیاب بنانے کے لئے پارٹی کے لیڈران ، کارکنان کندھے سے کندھاملا کر کام کرنے کی بی جے پی علاقائی نتظیمی سکریٹری گنیش راؤ نے اپیل کی۔

وہ یہاں تعلقہ کے گوپال کرشنا مندرصحن میں منعقدہ بی جے پی منڈل کمیٹی ایگزکیٹیو میٹنگ کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ سال 2013میں ہم اپنی غلطلیوں سے اقتدار کھویا ہے ، لیکن 2014کے لوک سبھا انتخابات میں ہمارے اتحاد نےہمیں جیت سے ہمکنار کیا ہے، ملک کے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد بی جے پی کی حمایت کی ہے، وزیر اعظم مودی نے بھی پچھلے تین سالوں میں انتخابی منشور کے مطابق کام کرتے ہوئے ملکی خودداری کو اونچائی پر پہنچایا ہے ، بیرونی ممالک سے ہمارے رشتے مستحکم ہوئے ہیں، ہمارا ملک عالمی سطح پر ایک طاقتور ملک کا مقام رکھتاہے، سب کا ساتھ سب کا وکاس کے نعرے سے بی جے پی ملک کے تمام شہریوں کے لئے کام کررہی ہے، کانگریس مکت بھار ت کا خواب بہت جلد پورا ہونے کی امید جتائی ۔ بھٹکل بی جے پی منڈل صدر راجیش نائک نے موقع کی مناسبت سے خطاب کیا۔ ڈائس پر سابق وزیر شیوانندنائک،سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک، ایم جی نائک، امیش نائک، پرمیشور دیواڑیگا، کرشنا نائک، کاسکارڈ بینک کے نائب صدر ایشور نائک، سنیل بی نائک، سویتا گونڈ وغیرہ موجود تھے۔ بھٹکل بی جے پی سکریٹری سبرائے دیواڑیگا نے استقبال کیا، بھاسکر دئیمنے نے شکریہ اداکیا۔ دھنیا کمار جین نے نظامت کی ۔ اس موقع پر محمد منصور نامی شخص بی جے پی میں شامل ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی