بھٹکل:19/مئی (ایس اؤنیوز)حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہوئے کانگریسی لیڈر کمار بنگارپا نے موجودہ ریاستی کانگریس حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ ریاستی حکومت گذشتہ 4سالوں میں عوامی امیدوں پر پانی پھیرا ہے ، ریاست کو قحط اور خشک سالی کا سامنا ہے لیکن حکومت انتظامات کرنے کے بجائے مرکزسے فنڈ نہیں ملنے کا بہانہ کررہی ہے۔
تعلقہ کے کترے دیوی منے مندر میں جمعرات کو منعقدہ ایک شادی میں شرکت کے لئے پہنچے سابق کانگریسی وزیراعلیٰ ایس بنگارپا کے بڑے بیٹے اور سابق کانگریسی وزیر اور موجودہ بی جے پی لیڈر کمار بنگارپا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ حکومت قحط زدہ علاقوں کا دورہ کئے بغیر اپنی جگہ بالکل خاموش بیٹھی ہے۔ مرکزی حکومت پر ذمہ داری ڈال کرکام کرنا ٹھیک نہیں ہے، انہوں نے اعتماد جتایا کہ اگلے انتخابات میں بی جے پی مکمل اکثریت کےساتھ جیت حاصل کرتے ہوئے حکومت بنائے گی۔ ساحلی پٹی پر بی جے پی بہت ہی مضبوط و مستحکم ہے، ہم سب لوگ پارٹی کو مستحکم کرتے ہوئے ریاست میں اقتدار تک پہنچانے میں کام کریں گے ، بھٹکل میں بھی سیاسی تبدیلیاں ہوئی ہیں، یہاں بھی بی جے پی کافی مضبوط ہونے کی بات کہی۔ ریاستی صدر یڈیورپا اور ایشورپا کے درمیان جاری چپقلش کے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ قومی صدر امیت شاہ نے معاملے کو سلجھانے کی کوشش کی ہے، پارٹی کے اندر ہی مسئلہ کو حل کرلیا جائے گا۔ اس موقع پر سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک، ناگیش دیواڑیگا، سچن نائک، نارائن نائک، بیلکے گرام پنچایت صدر رمیش نائک ، منجپا نائک وغیرہ موجود تھے۔