بھٹکل میں بائک اور لاری کی ٹکر؛ بائک سوار شدید زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st November 2017, 9:38 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 21/ نومبر (ایس او نیوز) یہاں کوالٹی ہوٹل کے سامنے نیشنل ہائی وے 66 پرہوئے ایک سڑک حادثے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا، جسے بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد کے بعد مینگلور اسپتال روانہ کیا گیا ہے۔حادثہ آج منگل شام قریب 7 بجے پیش آیا۔

  بتایا گیا ہے کہ کارگیدے کا رہنے والا  فضل الرحمن برماور(38) بائک پر سوار غالباً اپنے گھر جارہا تھا ،جبکہ لاری ہوناور سے مینگلور کی طرف جارہی تھی ، ہوٹل کے سامنے ہی دونوں کی آمنے سامنے سے  ٹکر ہوگئی۔ حادثے کے فوری بعد لاری ڈرائیور لاری کو چھوڑ کر موقع واردات سے فرار ہوگیا، جبکہ مقامی لوگوں نے فوری طور پر فضل الرحمن کو بھٹکل سرکاری اسپتال میں منتقل کرایا۔ اس دوران  پورا نیشنل ہائی وے قریب آدھے گھنٹے کے لئے بلاک ہوگیا تھا، بعد میں پولس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کاروائیوں کے بعد ہائی وے کو سواریوں کے لئے کھول دیا۔

حادثے میں  فضل الرحمن کے سر اور چہرے پر شدید چوٹ لگی ہے، جس کو دیکھتے ہوئے اُسے فوری طور پر مینگلور لے جایا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔