بھٹکل:بیفاکارنوال کا 2 روزہ دورہ حوصلہ مند اور جفاکشی پر مشتمل مقابلہ جات کا اہتمام :ہندومسلم کھلاڑیوں کی شرکت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th May 2017, 7:09 PM | ساحلی خبریں | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:8/مئی (ایس اؤنیوز)بھٹکل فٹ بال اسوسی ایشن بھٹکل کے زیر اہتما م اور کوسٹ گارڈ کے اشتراک سےکھلاڑیوں کی چستی، پھرتی، تیزی ، چالاکی کو جانچنے والے مختلف حوصلہ منداور جفاکشی پر مشتمل سنگل اینڈ ٹیم ایونٹس کا 2روزہ 6اور7مئی کو ’’بیفا کارنوال ‘‘منعقد کیا گیا۔

6مئی کی دوپہر جالی بیچ پر بیفاکارنوال کے اہم ذمہ دار،کارنوال کے کوآرڈینیٹر آحد محتشم نے مساہمین کھلاڑیوں کو ایونٹس کی مکمل جانکاری اور تفصیلات دینے کے ساتھ ہی سخت سخت جانی مقابلہ جات کی شروعات ہوئی۔ سنگل ایونٹس میں کل 30سے زائد ہندو مسلم کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ 7مئی کو ٹیموں کے درمیان مقابلہ رہا۔ ٹیم مقابلہ جات میں ہندو مسلم کھلاڑیوں پر مشتمل کل 6ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹیم ایونٹس میں ڈگ دی گریوؤ، گولڈ سی، بھاگ ملکا بھاگ کے علاوہ فائنل میں ڈوالی کی ڈولی نامی ایونٹس تھے۔

7مئی کی شام منعقدہوئی انعامی تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپر سی پی آئی سریش نایک اور اعزازی مہمان کے طورپر اسکوائر رئیل اسٹیٹ اینڈ ڈولوپرس کے حفظ الرحمن برماور، ساحل آن لائن کے ڈائرکٹر عبیدا للہ عسکری اور سماجی کارکن نذیر قاسمجی موجود رہ کر فائنل ایونٹس میں جج کے فرائض انجام دئیے۔ سنگل ایونٹ میں 11منٹ 43سکنڈس میں راؤنڈ مکمل کرنےو الے گولڈن جم بھٹکل کے اظہر احمدکو پہلے انعام کے طورپر 5ہزار روپئے نقد مع شیلڈ،گولڈ میڈل اور بیفاٹی شرٹ عطاکیا گیاتو راؤنڈ مکمل کئے15کھلاڑیوں کو گولڈ میڈل اینڈ بیفا ٹی شرٹ بطور انعام دئیے گئے۔ سنگل ایونٹس میں بیسٹ پرفارمر کے طورپر یو ایف سی جم کے محمد انصارابو حسینہ کونقد انعام مع گولڈ میڈل اور بیفا ٹی شرٹ سے نوازاگیا۔ اسی طرح ٹیم مقابلہ جات کے فائنل میں یوا یف سی جم، فانٹاسٹک فائی، پی این پی کے درمیان ٹکرہوئی ۔ جہاں ہر مرحلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فانٹاسٹک فائی ٹیم چمپئین بنی،جنہیں بطور انعام 6ہزار روپئے نقدمع شیلڈ سے سرفراز کیا گیا ۔یو ایف سی اور پی این پی ٹیموں کو مشترکہ طورپر دوسرے انعام سے نوازتے ہوئے انہیں گولڈ میڈل اور بیفا ٹی شرٹ عطاکئے گئے۔ ماشاء اللہ شانو کو بیفا کی ترقی میں نمایاں کردار اداکرنے پران کی تہنیت کی گئی ۔ خیال رہے کہ بیفاکارنوال مقابلہ جات میں ہندو مسلم کھلاڑیوں نے مشترکہ طورپر حصہ لیا تھا جس میں خاص بات یہ تھی کہ مسٹربھٹکل کا خطاب جیتنے والے منجوناتھ نے یو ایف سی جم کی طرف سے اپنی نمائندگی کی۔ تمام کھلاڑیوں کے درمیان نقد انعامات ،گولڈ میڈل اور بیفا ٹی شرٹ کی تقسیم کی گئی ۔ بیفا کارنوال کوبہترین طور پرمنعقدکرنے میں کوآرڈینیٹر پروفیسر آحد محتشم ، ہبان شاہ بندری، نوح محتشم اور معاویہ محتشم قابل ذکر کردار ادا کیا ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...