بھٹکل میں بیفا کے زیر اہتمام 3روزہ ریاستی سطح کے فٹ بال ٹورنامنٹ کا آج سے ہوا آغاز: 20ٹیموں کی شرکت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st April 2017, 9:21 PM | ساحلی خبریں | اسپورٹس |

بھٹکل:21/اپریل(ایس اؤنیوز)بھٹکل انٹر فٹ بال اسوسی ایشن (بیفا)کے زیر اہتمام سہ روزہ ریاستی سطح کے فٹ بال ٹورنامنٹ کا آج جمعہ کی شام صنعت کار عزیز الرحمن برماور کے ہاتھوں افتتاح کیا گیا۔

بیفاکے ریاستی سطح کے اس ٹورنامنٹ میں ریاست کے مختلف مقامات کی کل 20ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جس میں بنگلور، باگل کوٹ، منڈگوڈ، کاروار، اُڈپی اور بیلگام کی ٹیمیں اہم  ہیں۔  اتوار کو ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ہوگا اور ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 33,333 روپیہ مع ٹرافی سے نوازا جائے گا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وینکٹیش پٹگار نے تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو کھیلوں میں بھی شریک ہونے کو ضروری قرار دیا اور کہا کہ اسپورٹس کے ذریعے ہی نوجوان ایک دوسرے کے قریب آسکتے ہیں ، محبت اور بھائی چارگی میں اضافہ ہوسکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ آج کل انٹرنیٹ اور موبائل آنے کے بعد بچے اور نوجوان اپنا پورا وقت موبائل پر ہی برباد کررہے ہیں، انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے صحت بھی متاثر ہورہی ہے اور لوگ ایک دوسرے سے انجان بنتے جارہے ہیں۔ انہوں نے بیفا کے ذمہ داران کی سراہنا کی کہ وہ نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر لاکر اُنہیں دنیا کا  سب سے زیادہ معروف کھیل فٹ بال سے متعارف کرارہے ہیں  اور اب ریاستی سطح کا ٹورنامنٹ بھی منعقد کرتے ہوئے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

اس موقع پر بنگلور سے تشریف فرما اپنے دور میں اتھیلیٹ کی دنیا میں نام کمانے والے مدثر ائیکری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کل جدھر دیکھو، ہر طرف نوجوان کرکٹ کے پیچھے نظر آتے ہیں، انہوں نے بیفا کے ذمہ داران کی سراہنا کی کہ انہوں نے بھٹکل میں فٹ بال کی شروعات کی اور اُن کی اچھی تربیت کرتے ہوئے نوجوانوں کو فٹ بال کھیل کی طرف بھی راغب کرایا۔ 

بیفا کے سکریٹری معاویہ محتشم نے استقبال کیاتو آحد محتشم نے نظامت کے فرائض ادا کرتے ہوئے شکریہ اداکیا۔ بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے سابق جنرل سکریٹری مولانا ایس ایم عرفان ندوی نے پروگرام کی صدارت کی۔ اسٹیج پر جے ڈی ایس لیڈر عنایت اللہ شاہ بندری  سمیت ، صنعت کار امان اللہ  و دیگر لوگ بھی  موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

پریش میستا قتل معاملہ کی این آئی اے سے تحقیقات کا مطالبہ، منصفانہ جانچ نہیں ہوئی تو ساحلی علاقہ جل اٹھے گا: کرنالاجے کا انتباہ

بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کی ریاستی جنرل سکریٹری ورکن پارلیمان شو بھا کرند لاجے نے خبردار کیا ہے کہ اگر ہوناور کے پریش میستا قتل کی تحقیقات ریاستی حکومت مناسب طریقہ سے نہیں کرے گی تو ساحلی علاقہ جل اٹھے گا۔

اُترکنڑا کے مختلف علاقوں میں سنگھ پریوار کے کارکنوں کے ہنگاموں سے بھٹکل میں بھی تشویش کی لہر؛ کل بدھ کو بھٹکل بندکا اعلان؛ مرڈیشورکے ایک مکان پر پتھرائو

گذشتہ کچھ دنوں سے ضلع اُترکنڑا کے مختلف شہروں میں ہورہے سنگھ پریوار کے کارکنوں کے احتجاج کے نام پر  ہنگاموں کو دیکھتے ہوئے  شہر بھٹکل کے عوام میں بھی تشویش پائی جارہی ہے، ایسے میں وہاٹس ایپ پر کنڑا کا ایک مسیج تیزی کے ساتھ وائرل ہورہا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کل بدھ کو بھٹکل، ...

ہوناور میں لاپتہ ہونے والا سرسی کا نوجوان زندہ سلامت مل گیا؛ چار روز تک پاگلوں کی طرح جنگل کی خاک چھانتا رہا

چار روز قبل جمعہ کے دن ہوناور کے ہاڈین بال میں شرپسندوں کے حملوں کے بعد لاپتہ ہونے والا سرسی کا نوجوان آج ہوناور کے جنگل میں زندہ سلامت مل گیا، جس کے ساتھ ہی اُن کے گھر پر رونق لوٹ آئی اور گھروالوں سمیت مقامی لوگوں نے اللہ کا شکر بجالیا۔

کیا ہوناور،کمٹہ اور کاروار کے وُکلا نے مسلم گرفتارشدگان کے معاملات کی پیروی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ؟

ہوناورمیں گذشتہ روز ایک نوجوان کی لاش قریبی تالاب سے برآمد ہونے کے بعدمسلمانوں کو اُس کے قتل کا ذمہ دار ٹہراتے ہوئے  نہ صرف ہوناور بلکہ کمٹہ اور ضلع کے دیگر علاقوں میں بھی مسلمانوں کے خلاف منظم سازش کے تحت فضا تیار کی جارہی ہے اور  غیر مسلمانوں کو مسلمانوں پر حملہ کرنے کے لئے ...

ہندوستان نے مسلسل نویں سیریز جیتی، عالمی ریکارڈ کی برابری کی

سری لنکا نے دھننجے ڈيسلوا (119 ریٹائرڈ ہرٹ) کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت ہندوستان کے خلاف دوسرا اور آخری کرکٹ ٹسٹ بدھ کو یہاں ڈرا کرا لیا جبکہ دنیا کی نمبر ایک ٹیم ہندوستان نے مسلسل نویں ٹسٹ سیریز جیتنے کے ساتھ عالمی ریکارڈ کی برابری کر لی۔

ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا 120رنز سے فاتح، ایشز سیریز میں دو صفر کی برتری

دوسری اننگز میں جیت کے لیے انگلینڈ کو 354رنز کا ہدف درکار تھا تاہم جو روٹ کی ٹیم صرف 233رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے پانچ، ہیزل وڈ اور لیون نے دو دو جبکہ پال کمنگز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو ایک اننگ اور 239 رنوں سے شکست دی

اسپنروں اور تیز گیندبازوں کے شاندار کھیل کی بدولت ہندستان نے سری لنکا کی ٹیم کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن ہی لنچ سے تھوڑی دیر بعد 166 رن کے معمولی اسکور پر آؤٹ کرکے میچ ایک باری اور 239 رنوں سے جیت لیا

ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا

ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر ہوگیا، آخری روز سری لنکا کی ٹیم 231 رنز کے تعاقب میں سات وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز بنا سکی اور کم روشنی کی وجہ سے میچ مقررہ وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا جس کی بدولت سری لنکا یقینی شکست سے ...