بھٹکل:تعلقہ کی طالبہ بھویا شری اٹیا پٹیا کی ریاستی ٹیم کے لئے منتخب
بھٹکل :23/اکتوبر(ایس او نیوز) 4نومبر سے دھارواڑ میں منعقد ہونے والے قومی سطح کے جونئیر اٹیا پٹیا چمپئین شپ ٹورنامنٹ میں تعلقہ کے کائی کنی مٹدہتلو کی مکین بھویا شری ناگپا موگیر بھئیرومنے ریاستی ٹیم کی نمائندگی کریں گی۔
بھٹکل سدھارتھ پی یو کالج کی طالبہ بھویا ، ریاستی کوچر شیوانند موگیر سے تربیت پائی ہیں۔ بھویا کی نمایاں کارکردگی پر اٹیا پٹیا فیڈریشن کے صدر منکال وئیدیا ، سرپرست لچمیا سدمنے ، ادارے کی نائب صدر جئے شری موگیرسمیت مختلف اداروں اور تنظیموں نے مبارکبادی پیش کی ہے۔