بھٹکل میں 23اور24 فروری، پھر 2 اور3مارچ کو ووٹرلسٹ میں ناموں کے اندراج کا پھرسنہرا موقع : نئے ووٹرس دھیان دیں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st February 2019, 11:10 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :21؍فروری (ایس او نیوز) الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے 23 اور 24فروری پھر 2 اور 3 مار چ  کو ووٹرلسٹ میں ناموں کو درج کرنے پھر ایک بار موقع فراہم کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں بھٹکل تحصیلدار کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہاگیا ہےکہ لوک سبھا انتخابات 2019کے پیش نظر رائے دہندگان کی فہرست تیار کی جارہی ہے۔ ابھی تک چلائی گئی مہم کے دوران کئی اہل ووٹروں کے نام چھوٹ گئے ہیں انہیں  اپنے ناموں کو درج کرنے دوبارہ موقع فراہم  دیا جارہاہے ۔ تحصیلدار نے بتایا کہ متعلقہ تواریخ کو عوام جن کی عمر 18  سال ہوچکی ہے، وہ  اپنے اپنے پولنگ بوتھ میں جاکر  بلاک لیول آفیسر کے پاس سے فارم نمبر 6لےکر اپنا نام درج  کراسکتےہیں۔ متعینہ دنوں میں بی ایل اؤ متعلقہ بوتھ مراکز پر موجود رہیں گے۔ تحصیلدار نے عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ متعلقہ دنوں میں  عوام فارم نمبر 6،7،8 اور 8اے کے ذریعے اپنی عرضیاں بی ایل اؤ کے پاس جمع کراسکتے ہیں تحصیلدار نے عوام الناس سے کہا ہے کہ وہ  پی ایل او سے ناموں کو درج کرنے کے تعلق سے  ضروری جانکاری بھی حاصل کرسکتےہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...